84

ڈسٹرکٹ بار کے امید وار برائے صدارت مہر سلیم ایڈوکیٹ کے کاغذات نامزدگی معطل،

قصور(میاں خلیل صدیق آرائیں سے)

ڈسٹرکٹ بار کے امید وار برائے صدارت مہر سلیم ایڈوکیٹ کے کاغذات نامزدگی معطل، چیئرمین الیکشن بورڑ ڈسٹرکٹ بارنے ایک درخواست پر اپنا فیصلہ دیا جبکہ مہر سلیم نے الزامات  کو بے بنیاد قرار دیے دیا۔ڈسٹرکٹ بار کے امیدوار برائے صدارت مہر سلیم ایڈووکیٹ کے کاغذات نامزدگی معطل۔الیکشن بورڈخالد لطیف ایڈووکیٹ نے درخواست دہندہ کے زریعے اعتراض لگائے مہر سلیم  ایک نجی سکول،ہاؤسنگ کالونی کا مالک ہے مہر سلیم وکالت یا وکلا کے مسائل کی بجائے اپنے کاروبار کو ترجیح دیتا ہے جو بار الیکشن ایکٹ کے منافی ہے۔  چیئرمین الیکشن  بورڑ نے دونوں اطراف سے تحریری دلائل سننے کے بعد مہر سلیم کو صدارت کے ایکشن 2021-2022  کیلئیے نااہل قرار دے دیا۔بورڈنیاپنے فیصلے میں آخری فائنڈنگ میں لکھا کہ فیصلہ پنجاب بار کونسل کی ڈسپلنری کمیٹی کو بھجوایا جا رہا ہے اگر ڈسپلنری کمیٹی نے بھی الیکشن بورڑ کے فیصلے کو برقرار رکھا تو مہر سلیم بار الیکشن کے لیے مکمل طور پر نا اہل ڈکلیئر ہو نگے جبکہ  محمد سلیم مہر  نے تمام الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مخالفین  اپنی ھار کے خوف سے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئیں ہیں   انشاءاللہ کاغذات  منظور ھو جائیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں