65

ڈپٹی کمشنر آفس میں کرسمس کے حوالے سے کیک کاٹنے کی تقریب کا انعقاد گزشتہ روز کیا گیا۔ جس میں ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل،

قصور(میاں خلیل صدیق آرائیں سے)

ڈپٹی کمشنر آفس میں کرسمس کے حوالے سے کیک کاٹنے کی تقریب کا انعقاد گزشتہ روز کیا گیا۔ جس میں ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد ارشد بھٹی، اسسٹنٹ کمشنر محمد اورنگزیب سمیت مسیحی برادری کے لوگوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کرسمس کا کیک کاٹا اور مسیحی برادری کومبارکباد دی۔ اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ ہماری خوشیاں سانجھی ہیں اور ہم سب ایک لڑی ہیں۔ مسیحیوں نے ملکی ترقی کیلئے اہم کردار ادا کیا ہے۔پاکستان میں اقلیتوں کو مساوی حقوق حاصل ہیں اور یہاں تمام مذاہب کے لوگ مکمل مذہبی آزادی کے ساتھ مل جل کر رہ رہے ہیں اور ایک دوسرے کی خوشیوں میں بھرپور شرکت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسیحی برادری نے ہمیشہ محب وطن اور پر امن شہری ہونے کا عملی ثبوت دیا ہے۔ پنجاب حکومت اقلیتوں کی فلاح و بہبود کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے اور ضلعی انتظامیہ ہر سال کی طرح اس بار بھی مسیحی برادری کی کرسمس کی خوشیوں میں برابر کی شریک ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں