41

ڈپٹی کمشنر قصور فیاض احمد موہل کے زیر صدارت ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روز ڈی سی کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔

قصور(میاں خلیل صدیق آرائیں سے)

ڈپٹی کمشنر قصور فیاض احمد موہل کے زیر صدارت ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روز ڈی سی کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر قصور اورنگزیب سدھو‘پاکستان تحریک انصاف کے رہنما قیصر ایوب شیخ‘انجمن تاجران کے عہدیداران سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں اشیائے ضروریہ کی نئی قیمتیں مقرر کی گئیں جن میں آٹا تھیلہ 20کلو گرام 1100روپے‘ آٹا تھیلہ 10کلو گرام 550روپے‘بناسپتی گھی فی کلو گرام بمطابق نرخ نامہ گورنمنٹ پالیسی، چاول باسمتی سپر 130روپے فی کلو گرام، دال چنا باریک 135روپے فی کلو‘ دال چنا موٹی 140روپے فی کلو‘ دال مسورباریک 210روپے فی کلو گرام‘دال مسور موٹی 195روپے فی کلو‘دال ماش 260روپے فی کلو گرام، دال مونگ 135روپے فی کلو گرام،سیاہ چنا باریک 135روپے فی کلو گرام‘سیاہ چنا موٹا 140روپے فی کلو گرام‘سفید چنا باریک 185روپے‘سفید چنا موٹا 195روپے فی کلو گرام‘ بیسن 145روپے فی کلو گرام‘چینی بمطابق گورنمنٹ پالیسی‘ روٹی تندوری 100گرام 8روپے،سادہ نان 120گرام 12روپے، گوشت چھوٹا 950روپے فی کلو، گوشت بڑا500روپے فی کلو، دودھ کھلا فی لیٹر 100روپے، دہی 110روپے فی کلو، گوشت برائلر، سبزی و فروٹ، انڈے فی درجن بمطابق نرخ نامہ مارکیٹ کمیٹی روزانہ کی بنیاد پر ہونگے۔ڈپٹی کمشنر قصور نے اس موقع پر ہدایت کی کہ تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس ضلعی حکومت کے مقررہ کردہ ریٹس پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں اور ناجائز منافع خوری کرنیوالوں کیخلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔ شہری ناجائز منافع خوری پر اپنی شکایات قیمت پنجاب ایپ اور ٹال فری نمبر 0800-2345پر درج کروا سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں