44

ڈی پی او قصور محمد صہیب اشرف کی خصوصی ہدایات پر پولیس کا کرسمس کی آمد سے قبل منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

قصور(میاں خلیل صدیق آرائیں سے )

ڈی پی او قصور محمد صہیب اشرف کی خصوصی ہدایات پر پولیس کا کرسمس کی آمد سے قبل منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

 خاتون سمیت 6 بدنام زمانہ منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا گیا ۔پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے کے ملزمان کے قبضہ سے 5 کلوگرام سے زائد چرس اور کثیر مقدار میں زہریلی شراب برآمد کر لی۔ملزمان کے خلاف کاروائیاں تھانہ اے ڈویژن، بی ڈویژن اور چھانگا مانگا پولیس کی طرف سے کی گئیں اور ڈی پی او قصور محمد صہیب اشرف نے کرسمس کی آمد کے سلسلہ میں زہریلی شراب کشید کرنے والوں اور منشیات فروشوں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر سخت کاروائیاں کرنے کے احکامات دے رکھے ہیں اور جس علاقہ میں منشیات کی شکایت موصول ہوئی متعلقہ ایس ایچ او ذمہ دار ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں