73

پاکستان پیپلز پارٹی نے ملک کے دیگر شہروں کی طرح قصورمیں بھی روز بروز بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف احتجاج کیا۔

قصور(میاں خلیل صدیق آرائیں سے )

پاکستان پیپلز پارٹی نے ملک کے دیگر شہروں کی طرح قصورمیں بھی روز بروز بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف احتجاج کیا۔پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما چوہدری منظور احمد کی زیر قیادت ہونے والے مظاہرہ میں ڈسٹرکٹ بار قصور کے صدر مرزا نسیم الحسن ایڈووکیٹ اور انجمن تاجران اور سول سوسائٹی نے بھی شرکت کی، مظاہرین نے حکومت کے خلاف بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے اور مظاہرین نے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوے کہا کہ عمران خاں کی حکومت مکمل طور پر عوم کو ڈلیور کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے،اس موقع پر چوہدری منظور احمد نے کہا کہ حکومتی ناقص معاشی پالسیوں کی وجہ سے دوالیہ ہونے کے قریب ہے اور اب آئے دن مہنگائی میں اضافہ کرکے عوام کے خون کا آخری قطرہ نکالنے کے دم پہ پے جبکہ صدر ڈسٹر کٹ بار قصور مرزا نسیم الحسن ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ موجود حکومت نے ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا۔حکومت نے تاریخ ساز مہنگائی کرکے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے،بے روزگاری اور مہنگائی سے تنگ عوام خودکشیوں پر آگئے ہیں۔ریلی میللاد گیٹ سے شروع ہو کر للیانی اڈہ قصور پر اختتام پذیر ہوگئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں