70

ڈی پی اوقصور محمد صہیب اشرف کا کرسمس کی آمد کے سلسلہ میں مختلف گرجا گھروں کا دورہ کیا، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا،

قصور( میاں خلیل صدیق آرائیں سے )

ڈی پی اوقصور محمد صہیب اشرف کا کرسمس کی آمد کے سلسلہ میں مختلف گرجا گھروں کا دورہ کیا، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا، ضلعی پولیس اقلیتوں کی عبادت گاہوں اور انکے جان و مال کی حفاظت کو ہرصورت یقینی بنائے گی،ڈی پی اوقصور۔ڈی پی او قصور نے متعلقہ ایس ایچ اوز کو ہدایت کی کرسمس ڈے پر تمام گرجا گھروں میں روف ٹاپ ڈیوٹی بھی لگائی جائے گی،ہر شخص کومکمل چیکنگ کے بعد داخل ہونے دیاجائے گا، پارکنگ گرجا گھروں سے دور کی جائے گی اور مشتبہ افراد کی نقل و حرکت پر کڑی نگرانی کی جائے گی، اس کیساتھ ساتھ گرجا گھروں اور کرسچن کمیونٹی کی آبادی کے اردگرد سرچ آپریشن بھی کئے جائیں گے۔

قصور(میاں خلیل صدیق آرائیں سے )قصوراور نواح میں راہزنی کی مختلف وارداتوں میں ڈاکو شہریوں سے موٹرسائیکل اور نقدی چھین لے گئے۔اسٹیل باغ قصور کے قریب سے دو ڈاکووں نے نصیر نامہ شہری سے موٹرسائیکل اور پچیس سو روپے چھین کر لے گئے اور کھارا موڑ کے قریب سے دو ڈاکووں نے شفقت نامی شہری سے پچیس سو روپے اور ایک موبائل فون چھین لیا اور فرارہوگئے، پولیس تھانہ صدر قصور مصروف کاروائی ہے جبکہ گزشتہ رات نا معلوم چوروں نے تحصیل آفس کے تالے توڑ دیئے تاہم ابھی تک تحصیل آفس سے تالے ٹونے سے متعلق ہونے والی نقصان کی نشاندہی نہیں کی گئی ہے اورحجرہ رووڈ چونیاں سے دو ڈاکووں نے امجد نامی شہری سے دس ہزار کی نقدی لوٹ لی اور فرارہوگئے جبکہ جونیکی میں ڈاکووں نے رمضان نامی راہگیر سے موٹرسائیکل چھین کر لے گئے۔مقامی پولیس مصروف کاروائی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں