65

تحریک انصاف ضلع قصور کے صدر ڈاکٹر عظیم الدین زائد لکھوی نے کہا ھے کہ جنوری سے ہر شناختی ہولڈر کا شناختی کارڈ ہی انصاف صحت کارڈ ہو گا

قصور(میاں خلیل صدیق آرائیں سے )

تحریک انصاف ضلع قصور کے صدر ڈاکٹر عظیم الدین زائد لکھوی نے کہا ھے کہ جنوری سے ہر شناختی ہولڈر کا شناختی کارڈ ہی انصاف صحت کارڈ ہو گا،اسٹیٹ لائف کے تعاون سے لاہور ڈویژن میں جنوری کے پہلے ہفتہ انصاف صحت کارڈ کا آغاز ہو جائے گا، جس سے حکومت کے منظور شدہ ہسپتالوں میں غریب امیر ہر شخص خطرناک بیمایوں کے علاج کیلئے دس لاکھ روپے تک خرچ کر سکے گا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے 12شہروں میں نیا پاکستان ہا?سنگ سکیم کا آغاز کر دیا گیا ہے، ا س میں ہم پرائیوٹ سیکٹر کی مدد سے کام کر رہے ہیں، سو کنال کی سوسائٹی میں بیس کنال پر نیا پاکستان ہا?سنگ سکیم کیلئے تین چار مرلے کے مکان ہمارے نقشہ کے مطابق بنائے جائیں گے، جو قرعہ اندازی کے تحت عوام کو دئیے جائیں گے، جس کے نام پر مکان ہو گا وہ بینک کو اس کی قسط دے گا، گورنمنٹ کی زمینوں پر نیا پاکستان ہا?سنگ سکیم بنانے کیلئے بے شمار مسائل کا سامنا تھا، حکومت سے رجسٹرڈ سوسائٹیوں میں نیا پاکستان ہا?سنگ پروگرام جلد مکمل ہو جائے گا، اپنے دور حکومت میں پانچ لاکھ افراد کو گھر دیں گے، اور آگلے پانچ سالوں میں بھی ہمارا یہ پروگرام جاری رہے گا، انہوں نے کہا کہ انٹر نیشنل سطح پر پٹرول کی قیمتیں کم ہو رہی ہے تو تحریک انصاف نے پاکستان میں بھی کم کر دی ہیں، پاکستان میں بڑھتی ہوئی مہنگائی سے غریب آدمی پریشان ہے، عمران خان غریب آدمی کے مسائل سے آگاہ ہیں اور ان کے مسائل کو حل کرنے کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں، آئندہ سال میں مہنگائی میں واضع کمی ہو گی، پٹرول مزید ستا ہو گا،زبیر بھٹی نے کہا کہ پاکستان اسلامی ریاست ہے جس میں عمران خان نے پہلی بارمدارس میں پڑھنے والے بچوں کی حوصلہ افزائی کی ہے، عمران خان کے دور میں عوام کو مہنگائی پر بولنے اویرنس آئی ہے، عمران خان نے عوام کو شعور دیا ہے تحریک انصاف نے ترقیاتی کاموں پر اپنے نام سے منسوب کرکے تختیاں نہیں لگائیں، کرونا میں بھی عمران خان نے غریب آدمی کو مسائل سے بچانے کیلئے لاک ڈا?ن ے گریز کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں