92

سند یلیا نوالی میں ٹریکٹر ٹرالی نے نو عمر کو کچل دیا بچہ موقع پر جاں بحق ہو گیا۔

وقاص شریف

سند یلیا نوالی میں ٹریکٹر ٹرالی نے نو عمر کو کچل دیا بچہ موقع پر جاں بحق ہو گیا۔

 سند یلیا نوالی شہر کے بیچوں بیچ ٹریکٹر ٹرالی نے نو عمر کم سن کو کچل دیا جس سے 14 سالہ غلام مصطفی موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق ریت سے لدی ٹریکٹر ٹرالی دربار قطبیہ کے مین گیٹ کے سامنے سے پیر محل روڈ پر جا رہی تھی۔ جس کے پیچھے پیچھے تین موٹر سائیکل سوار جا رہے تھے۔ رش کے باعث موٹر سائیکل سوار ٹریکٹر ٹرالی اور ریڑھی کے درمیان میں پھنس گئے جس کی وجہ سے ایک نو عمر غلام مصطفی ٹرالی کے پہیوں کی زد میں آ گیا۔ جس کی موقع پر ہی اس کی موت واقع ہو گئی۔ جبکہ دیگر دو موٹر سائیکل سوار معجزانہ طور پر بچ نکلنے میں کامیاب ہو گئے۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر تھانہ اروتی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور قانونی کارروائی شروع کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں