63

ڈیرے پر سوئے شخص پہ نامعلوم مسلح افراد کا تشدد باندھ کر لوٹ لیا،ڈاکوؤں کی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر، گرفتار کرنے کا مطالبہ

سندھیلیانوالی(اسد عباس اسد)

ڈیرے پر سوئے شخص پہ نامعلوم مسلح افراد کا تشدد باندھ کر لوٹ لیا،ڈاکوؤں کی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر، گرفتار کرنے کا مطالبہ

تفصیلات کے مطابق : سندھیلیانوالی نوالی نواحی گاؤں 675/16 کے آس محمد ولد جہاز خان نے تھانہ پیرمحل میں  درخواست دائر کی اور بتایا درکھانہ روڈ پر واقع سی پلاٹ میں ڈیرے پر سوئے نوجوان کو چار مسلح نامعلوم افراد نے یرغمال بنا کر شدید تشدد کیا، اور ڈیرہ سے بجلی موٹر ،شافٹ پلی، نقدی موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے، جبکہ اس سے پہلے انہی ڈاکوؤں نے پیرمحل شہر پرانی چونگی سے پھلوں کا رکشہ چرا لیا، جسکی سی سی ٹی فوٹیج منظر عام پر آ چکی ہے، شہریوں نے پولیس سے جلد از جلد ڈاکوؤں کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے

شہریوں نے پولیس سے گشت بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے

تھانہ پیرمحل پولیس نے موقع پر معائنہ کیا ہے، اور ڈاکوؤں کی تلاش جاری ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں