39

قصور اور گردنواح میں سردی آتے ہی گیس کی بندش شروع، لوڈشیڈنگ سے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا

قصور(میاں خلیل صدیق آرائیں سے )

قصور اور گردنواح میں سردی آتے ہی گیس کی بندش شروع، لوڈشیڈنگ سے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا۔شہری تنظیموں نے اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔ قصور شہر اور گردونواح میں گیس کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری، شہر کے مختلف علاقوں میں کئی کئی گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہے گیس کی قلت کی وجہ سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے محکمہ سوئی کیس دفتر پتوکی کو متعدد بار شکایات کی گئی لیکن ازالہ نہ ہوسکا وہ صرف پیسے لینے کی بات سنتے ہیں اور باقی لوگوں دفتر صرف چکر ہی لگواتے ہیں گیس کی لوڈشیڈنگ پر شہریوں نے حکومت وقت کو آڑے ہاتھوں لیا اس سلسلے میں شہریوں کا مزید کہنا تھا کہ تبدیلی سرکار کے وعدے دھرے کے دھرے رہ گئے عوام کی چیخیں نکل رہی ہیں اور حکومت کے سر پر جوں تک نہیں رینگی عوامی سماجی اور صحافتی حلقوں نے وزیراعظم سے مطالبہ کیا ہے کہ پتوکی شہر میں گیس کی بندش اور لوڈشیڈنگ پر پر نوٹس لیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں