99

سجادہ نشین دربار عالیہ قطبیہ سید ابرار حسین شاہ کی والدہ ماجدہ کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ملک بھر سے ہزاروں افراد کی شرکت

محمد ظفر زریں سند یلیا نوالی

سجادہ نشین دربار عالیہ قطبیہ سید ابرار حسین شاہ کی والدہ ماجدہ کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ملک بھر سے ہزاروں افراد کی شرکت

دربارِ عالیہ قطبیہ سندیلیانوالی کے سجادہ نشین سید محمد ابرار حسین شاہ کی والدہ ماجدہ جو گزشتہ روز لاہور کے ایک نجی ہسپتال میں انتقال کر گئی تھیں۔ ان کی نماز جنازہ آ ج دربارِ عالیہ قطبیہ کے صحن میں ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ میں ملک بھر سے ہزاروں مریدین عقدت مندوں اور معروف سیاسی سماجی اور روحانی شخصیات نے بھر پور شرکت کی۔ علاقہ بھر میں تعداد کے اعتبار سے یہ بہت بڑا جنازہ تھا جس میں لوگوں نے جوق در جوق شرکت کی۔ نماز جنازہ میں وی آئی پی افراد کی کثیر شرکت کی وجہ سے تھانہ اروتی نے سیکیورٹی کے خاطر خواہ انتظامات کیے۔ ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ کی خصوصی ہدایات پر دیگر تھانوں سے نفری بھی طلب کی گئی نماز جنازہ میں جن معروف شخصیات نے شرکت کی۔ ان میں سابق وزیراعظم پاکستان سید یوسف رضا گیلانی اور ان کے تینوں بیٹے سید عبدالقادر گیلانی علی موسیٰ گیلانی۔ علی حیدر گیلانی۔ خالد جاوید وڑائچ چوہدری اسد الرحمن چوہدری محمد اشفاق تحصیل ناظم صدیق پیارا میونسپل کمیٹی کے چیئرمین چوہدری خالد سردار کے علاؤہ درجنوں ایم پی ایز اور ایم این ایز اور دیگر معروف شخصیات نے شرکت کی نماز جنازہ میں روحانی شخصیت پیر سید قطب علی شاہ المعروف پیر محلوی سرکار کے تمام خلفاء نے بھرپور شرکت کر کے اپنی عقیدت کا اظہار کیا۔ نماز جنازہ کھریپڑ شریف کے سجادہ نشین پیر سردار احمد نے ادا کی مرحومہ کا ختم شریف جمعرات کو 3 بجے دربارِ عالیہ قطبیہ سند یلیا نوالی میں ادا کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

سجادہ نشین دربار عالیہ قطبیہ سید ابرار حسین شاہ کی والدہ ماجدہ کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ملک بھر سے ہزاروں افراد کی شرکت” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں