17

لیڈز گروپ آف کالجز کے زیر اہتمام ٹیچرز ٹریننگ ورکشاپ کا اہتمام ہیڈ آف گوجرانوالہ کیمپسز حافظ عبدالرحمٰن نے مختلف سیشنز میں ٹیچرز کو خصوصی لیکچرز دئیے

شیخوپورہ: (شیخ محمد طیب)صحافی و کالمسٹ
لیڈز گروپ آف کالجز کے زیر اہتمام ٹیچرز ٹریننگ ورکشاپ کا اہتمام
ہیڈ آف گوجرانوالہ کیمپسز حافظ عبدالرحمٰن نے مختلف سیشنز میں ٹیچرز کو خصوصی لیکچرز دئیے
صحافی و کالمسٹ، جنرل سیکرٹری الائیڈ پریس کلب رجسٹرڈ پنجاب شیخ محمد طیب کی خصوصی شرکت
شیخوپورہ میں لیڈز گروپ آف کالجز کے زیر اہتمام ٹیچرز ٹریننگ ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا- چوہدری محمد حسین چٹھہ ای لائبریری ہال شیخوپورہ میں منعقدہ اس ٹیچرز ٹریننگ ورکشاپ میں اساتذہ کرام کے ساتھ خصوصی میٹنگ کا اہتمام بھی کیا گیا- مختلف سیشنز پر مشتمل اس ایک روزہ ورکشاپ میں 14 کیمپس کے اساتذہ کرام نے شرکت کی جسمیں نظامت کے فرائض معروف ادیب و شاعر پروفیسر عظمان الرحمٰن اعظم نے انجام دئیے- ہیڈ آف گوجرانوالہ کیمپسز حافظ عبدالرحمٰن، پرنسپل شیخوپورہ کیمپس بلال جمیل، وائس پرنسپل عثمان مہر، ایچ آر ایم ڈاکٹر محمد عمران، سپورٹس انچارج عمر محبوب، سینئر ماہر تعلیم مس حمیرہ بشیر، کنٹرولر ایگزامینیشن مہرین سرفراز، آسیہ اشرف، ایڈمن آفیسر عشبہ فرخ، ایڈمنسٹریٹر ماہنم ملک، ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ کامرس سید علی رضا نقوی، ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ فزکس مدثر منہاس، ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ میتھمیٹکس حماد افضل، ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ کمپیوٹر احتشام ارشد، ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ اسلامیات حافظ اسد قادری خصوصی طور پر شریک ہوئے- علاوہ ازیں اس موقع پر لیڈز گروپ آف کالجز کے 14 کیمپسز کے اساتذہ کرام نے کثیر تعداد میں شرکت کی- اس موقع پر حافظ عبدالرحمٰن نے اساتذہ کی فنی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور ان میں مزید مہارت پیدا کرنے کے لئے خصوصی لیکچرز دئیے۔ اس موقع پر صحافی و کالمسٹ، جنرل سیکرٹری الائیڈ پریس کلب رجسٹرڈ پنجاب شیخ محمد طیب کے علاوہ دیگر صحافیوں نے بھی شرکت کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں