18

سند یلیا نوالی کے نواح میں گھر میں آ تشزدگی سے سات افراد جاں بحق۔ تین بری طرح جھلس گئے

تحصیل پیرمحل(شیخ ذیشان احمد)
سند یلیا نوالی کے نواح میں گھر میں آ تشزدگی سے سات افراد جاں بحق۔ تین بری طرح جھلس گئے
تفصیلات کے مطابق سند یلیا نوالی کے نواحی گاؤں چک نمبر 756 گ ب میں اس وقت کہرام مچ گیا جب گھر میں ہونے والی آ تشزدگی سے سات افراد جاں بحق۔ جبکہ تین بری طرح جھلس گئے محمد حنیف نکیانہ کی فیملی کے دس افراد حسب معمول اپنے گھر میں سوئے ہوئے تھے کہ اچانک شارٹ سرکٹ ہوا جس سے آ گ کے شعلے نکلے ان شعلوں کی زد میں کمرے بھی آ پڑے۔ کمرے میں پڑا ہوا گیس سلنڈر بھی آ گیا۔ جس کی وجہ سے آ گ اتنی تیزی سے پھیلی کہ دس کے دس افراد اس کی زد میں آ گئے۔ اور ںےرحم شعلوں نے انہیں آ لیا۔ جس سے55 سالہ سکینہ بی بی,18 سالہ مافیا بی بی 30 سالہ عزرہ بی بی ہلاک ہو گئے ، ہلاک ہونے میں تین معصوم بچوں میں حمزہ،وحید اور حذیفہ شامل ہیں جبکہ مرنے والا چوتھا بچہ صرف 15 دن کا تھا جس کا ابھی نام بھی نہیں رکھا گیا تھا۔اس کے علاوہ تین اور افراد بری طرح جھلس گئے جن کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ ریسکیو کی کاروائی میں 1122نے اپنا بھرپور کردار ادا کیا اس المناک واقعے کے بعد علاقہ بھر کی فضا نہایت سوگوار ہے اور دور دراز سے لوگ تعزیت کیلئے متاثرہ خاندان کے پاس پہنچ رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں