10

پولیس کی بڑی کاروائی، ڈکیتی اور راہزنی کی 48سے زائد وارداتوں میں ملوث دو خطرناک ڈکیت گینگ کے8ارکان اور6خطرناک مجرم اشتہاری گرفتار

قصور(میاں خلیل صدیق آرائیں سے)

پولیس کی بڑی کاروائی، ڈکیتی اور راہزنی کی 48سے زائد وارداتوں میں ملوث دو خطرناک ڈکیت گینگ کے8ارکان اور6خطرناک مجرم اشتہاری گرفتار، ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کا مال مسروقہ اور ناجائز اسلحہ برآمد، ڈی پی اوقصور کی پولیس ٹیموں کو شاباش۔ تفصیلات کے مطابق قصور پولیس نے کریمنلز کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کر رکھا ہے اس سلسلہ میں گزشتہ روز تھانہ سٹی پتوکی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ظہیر عرف ظہیری ڈکیت گینگ کے 6 ارکان کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضہ سے نقدی رقم3لاکھ80ہزار روپے،6 موٹرسائیکل، موبائل فون اور ناجائز اسلحہ برآمد کرلیا ہے ملزمان نے دوران تفتیش پتوکی اور اس کے گردونواح میں 42سے زائد سنگین وارداتوں کا انکشاف کیا ہے اسی طرح تھانہ چھانگا مانگا پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے عمرحیات عرف عمری گینگ کے سرغنہ کو ساتھی رفاقت سمیت گرفتار کرلیا ہے ملزمان نے ایک ہفتہ قبل دوران واردات شہری کو فائرنگ کر کے زخمی کیا تھا ملزمان کے قبضہ سے ناجائز اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے ملزمان نے دوران تفتیش چھانگا مانگا اور اسکے گردنواح میں 6وارداتوں کا انکشاف کیا ہے جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔ اسی طرح پولیس نے قتل، ڈکیتی اور راہزنی کے مقدمات میں ملوث اے کیٹگری کے 6خطرناک مجرمان اشتہاریوں کو بھی حراست لیا،جن سے مزید تفتیش جاری ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں