15

محکمہ سوشل ویلفیئر قصور کے زیر اہتمام خواتین اور بچیوں پر پر تشدد کے خاتمے کے سلسلے میں ممکن الائنس کے 16روزہ مہم پروگرام منعقد کیا گیا

قصور(میاں خلیل صدیق آرائیں سے )

محکمہ سوشل ویلفیئر قصور کے زیر اہتمام خواتین اور بچیوں پر پر تشدد کے خاتمے کے سلسلے میں ممکن الائنس کے 16روزہ مہم پروگرام منعقد کیا گیا۔ جس کی صدارت ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اکبر رضا نے کی جبکہ اس موقع پر مختلف تنظیموں کے سوشل ورکرز اور مختلف طبقہ فکر کی خواتین نے بھرپور شرکت کی اور اکبر رضا کو بطور ڈپٹی ڈائریکٹر تعینات ہونے پر مبارکباد دی اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ اس موقع پر مقررین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عورت کیلئے ہر معاشرے میں بہت سے حقوق بیان کئے گئے ہیں جبکہ شعرو غزل لکھنے والوں نے خواتین کو بہت ہی نازک اشیاء کیساتھ تشبہہ کیا ہے لیکن حقیقی دنیا میں عورت جیسی مخلوق پر تشدد کرنے والوں کی کوئی کمی نہیں ہے۔ عورتوں پر تشدد کسی ایک ملک کا نہیں بلکہ عالمی مسئلہ ہے۔ اس مسئلے پر قابو پانے کیلئے بہت سی کاوشیں کی گئیں مگر اس کی ابھی بہت ضرورت باقی ہے۔ پروگرام میں گالی گلوچ، مارپیٹ، زیادتی، کم عمر میں شادی یہ تمام تشدد سے نپٹنے کیلئے آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں