16

تحریک انصاف  کے رہنما و انجمن آرائیاں  چوہدری مدثر علی طارق نے کہا ھے

قصور(میاں خلیل صدیق آرائیں سے )

تحریک انصاف  کے رہنما و انجمن آرائیاں  چوہدری مدثر علی طارق نے کہا ھے کہ محکمہ سوشل سیکورٹی افسران  فیکٹری اور دیگر انڈسٹری  اور  دیگر نجی  اداروں کے مالکان کے ساتھ  مبینہ ملی بھگت کر کے اپنی دیہاڑیاں لگانے کی خاطر حکومت  کو لاکھوں  کا ٹیکہ لگانے لگے، چوہدری مدثر علی طارق اور شہری تنظیموں نے  نے اعلی حکام سے فوری نوٹس لینے  کی اپیل کی ہے۔چوہدری  مدثر علی طارق  اور لیبر یونین  کے عہدیداران  و سماجی و فلاحی تنظیموں کے عہدیداران مہر گلشیر  علی۔محمد سلیم قمر نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہا کہ  محکمہ  سوشل سیکورٹی کے افسران و اہلکاران اپنی دیہاڑیاں لگانے کی خاطر فیکٹریوں، ہوٹلوں  سکولوں  چمڑے کی ٹینریوں،شوز میکنگ کارخانوں   اور اداروں ایریا آفیسر لیبر نبیلہ نے ہوٹل مالکان سے ساز باز ہو کر انکے درجنوں  اور سینکڑوں  ملازمین  کا اندراج  کی بجائے 10,10 ورکرز کا اندراج کیا ہے، اسی طرح ایک پاورلومز فیکٹری میں 150 سے زائدورکرز کام کرتے ہیں مگر صرف 5 ورکرز رجسٹرڈ کیے جاتے ہیں۔ ایک بھٹے پر 100 سے 150 ورکرز کام کرتے ہیں جبکہ یہاں بھی 5 سے زائد کا اندراج نہیں کیا جاتا۔ لیبر افسران کی اس کرپشن سے جہاں مزدوروں کے حقوق سلب کیے جارہے ہیں وہیں سرکاری خزانے کو بھی لاکھوں کروڑوں کا نقصان پہنچ رہا ہے۔اسی طرح شہر کے بڑے تقریباً  دس سے بارہ سکولزجن میں  جن کے پاس 500 سو سے  زائدملازمین کام کرتے ہیں مگر محکمہ سوشل سیکورٹی کے افسران نے ان کے بھی صرف بیس سے تیس ملازم رجسٹرڈ کر رکھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لیبر کے کرپٹ افسران اپنی گنتی پوری کرنے کیلئے چھوٹے چھوٹے دوکاندار جن کے پاس ایک یا دو ملازم ہوتے ہیں ان کے کھاتے میں دس سے بیس ملازم رجسٹرڈ کر دیتے ہیں۔ محکمہ سوشل سیکورٹی قصور میں اپنی جیبیں گرم کرنے کے علاوہ ورکرز کی فلاح و بہبود کیلئے کوئی کام نہیں کر رہا۔ لیبر یونین اور سماجی تنظیموں نے وزیر  اعلی پنجاب،چیف سیکرٹری اورکمشنر سوشل سیکورٹی فوری نوٹس لے کر کرپٹ افسران و اہلکاران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں