15

ہمارے دور حکومت میں پاکستان ترقی کررہا تھا اور موجودہ حکومت نے ملک کو قرضوں کی دلدل میں دھکیل دیا ہے

قصور(میاں خلیل صدیق آرائیں سے )

ہمارے دور حکومت میں پاکستان ترقی کررہا تھا اور موجودہ حکومت نے ملک کو قرضوں کی دلدل میں دھکیل دیا ہے جس کی وجہ سے مہنگائی میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہا ہے موجودہ حکومت نے عوام کا سانس لینا بھی مشکل کردیا ہے خودکشیوں میں اضافہ ہورہا ہے اور بے روزگاری کے بڑھنے سے جرائم کی شرح میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔کنٹینر پر چڑھ کر روزمہنگائی کا رونا رویا جاتا تھا اور آج ان کا یہ حال ہے کہ مہنگائی میں ہمارا ملک ایشیا میں پہلے نمبر آچکا ہے۔ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و سابق ایم این اے چوہدری منظور احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ حکومتی وزراء کو دیکھیں کس ڈھٹائی کے ساتھ بیانات دا غ رہے ہیں کہ ابھی بھی ہماراملک سب سے سستا ہے ہر چیز سستے دام ہے جانے کون سی جادوئی عینک ہے ان کے پاس جس سے ان کو ہر طرف سستا نظر آتا ہے لوگوں کی حالت زار دیکھیں ان کو اندازہ ہو کہ لوگ کیسے زندگی کے دن گزار رہے ہیں موجودہ حکومت بے رحم ہے انہوں نے ادویات کی قیمت اسقدر مہنگی کر رکھی ہیں کہ مریضوں میں ادویات خریدنے کی سکت نہیں ۔انہوں نے کہاکہ سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ ہے اور لوگ مہنگی گیس خریدنے پر مجبور ہیں بجلی کے بلوں ہر ماہ اضافہ کیا جارہا ہے جس سے غریب آدمی کے کندھوں پر بوجھ بڑھ رہا ہے آئے رو ز مہنگائی کی وجہ سے عام آدمی کا جینا دوبھر ہوگیا ہے موجودہ حکومت حوش کے ناخن لے اور مہنگائی کے بے قابو جن کو کنٹرول کرے در حقیقت بیک ڈور سے آنیوالی حکومت کو کیا احساس لوگوں کے دل میں کیسے جگہ بنائی جاتی اورکتنی مشکل سے ووٹ کی طاقت سے حکومت بنائی جاتی ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی پاکستان کے اپنے لوگوں کی اپنی جماعت ہے اور پاکستان پیپلز پارٹی نے غریب آدمی کو ہمیشہ ریلیف دیا ہے موجودہ حکومت کی سب سے بڑی ناکامی کی وجہ یہ ہے کہ یہ عوام کو ریلیف دینے میں بری طرح سے ناکام رہے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں