16

گردونواح میں چوری اور راہزنی کی دو مختلف وارداتوں میں شہری،نقدی،طلائی زیورات،موبائل فون و دیگر سامان سے محروم۔

قصور(میاں خلیل صدیق آرائیں سے)

گردونواح میں چوری اور راہزنی کی دو مختلف وارداتوں میں شہری،نقدی،طلائی زیورات،موبائل فون و دیگر سامان سے محروم۔ ظہرآبا دکے رہائشی علی احمد نے پولیس تھانہ سٹی چونیاں میں درخواست دی ہے کہ میں ایک مزدورہوں اور گھر سے باہر تھا کہ نامعلوم چور میرے گھر کے تالے توڑ کر گھر سے تیس ہزار روپے نقدی اور ایک تولہ کے قریب طلائی زیورات مالیت تقریباًپچتر ہزار روپے و دیگر سامان چوری کرکے لے گئے ہیں۔جبکہ بشیر نے پولیس تھانہ صدر پھولنگر میں مقدمہ درج کرویا ہے کہ میں موٹر سائیکل پر آرہا تھاکہ اولکھ بونگا کے قریب تین کس نے گن پوائینٹ پر نقدی اور موبائل فون چھین لیا ہے۔مقامی پولیس مصروف کاروائی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں