18

چھوٹے والا کھوہ  میں باپ نے ڈانڈا مار کر سات سالہ  بیٹے کو قتل کر دیا۔چھوٹے والا  کھوہ کی رہائشی عائشہ بی بی نے پولیس تھانہ  الہ آباد میں درخواست دی ہے

قصور(میاں خلیل صدیق آرائیں سے )

چھوٹے والا کھوہ  میں باپ نے ڈانڈا مار کر سات سالہ  بیٹے کو قتل کر دیا۔چھوٹے والا  کھوہ کی رہائشی عائشہ بی بی نے پولیس تھانہ  الہ آباد میں درخواست دی ہے کہ میرے والد نے میرے چھ سات سالہ بھائی کو سر میں ڈنڈا مار کر قتل کردیا ہے عائشہ بی بی کی شکایت پر متعلقہ تھانہ کے ایس ایچ او  فور ی کاروائی کے لیے موقع پر پہنچے اور حالات و واقعات کا جائزہ لیا اور رپورٹ میں بتایا کہ لڑکے کا والد سرورنے ڈنڈا بکری کو مارا تھا جو حادثاتی طور پر بچے کے سرمیں لگا اور وہ ہلاک ہو گیابچے کا والد حادثے کے بعد موقع سے فرار ہے۔ پولیس تھانہ الہ آباد مصروف کاروائی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں