15

قصور ضلع بھر میں بڑھتی ہوئی چوری،ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں سے شہری خوفزدہ

قصور(میاں خلیل صدیق آرائیں سے)

قصور ضلع بھر میں بڑھتی ہوئی چوری،ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں سے شہری خوفزدہ کاروبارتاجر حضرات پریشان پولیس راوئتی کاروائی میں مصروف ایک ہی دن میں ہونے والی ڈکیتوں میں لاکھوں روپے نقدی،طلائی زیورات،موبائل فونز اور موٹر سائیکلز سے شہری محروم۔الہ آباد میں ڈاکوؤں نے منشاء کے گھر سے چالیس لاکھ روپے نقدی،دو تولہ طلائی زیورات لوٹ لیے،رائیونڈ رو ڈنجی سکول کے قریب سے محمد ارشد کے بلڈنگ میٹریل سٹور سے ڈاکوؤں نے گن پوائینٹ پر یرغمال بنا کر دولاکھ پچاسی ہزار روپے نقدی اور موبائل فون لوٹ لیے،اسی طرح گنڈا سنگھ کے علاقے بگے سے اللہ دہ وغیرہ پانچ افراد نے مقصود احمد کے گھر سے تین لاکھ تین ہزار روپے نقدی،دو تولہ طلائی زیورات لوٹ لیے،گھڑیالہ ولٹویا چک اٹھائیس ڈنڈیاں والا پل دے نیڑے تو ں ڈاکوؤں نے شہزاد علی سے موٹر سائیکل چھین لی،پتوکی کے علاقے پتوکی کے علاقے سے ڈاکوؤں نے جہانگیر احمد سے پندرہ ہزار روپے چھین لیے،پھولنگر کے علاقے جمبر خورد سے ڈاکوؤن نے آصف حنیف سے دو موبائل فون چھین لیے،سرائے مغل کے علاقے کوٹ فضل دین سے نامعلوم چور نعیم کے گھر سے ایک بھینس اور دو بچھڑے چوری کرکے لے گئے،کنگن پور کے علاقے ویر کہنہسے نامعلوم چور عبدالرحمن کا ٹریکٹر ٹرالہ چوری کرکے لے گئے،رڑہ گجرانوالہ قصور کے علاقے سے واجدعلی کی،گنڈا سنگھ کے علاقے گوہڑ ہٹھاڑ سے ظفر اقبال کی،الہ آباد سے عاشق علی اورشیر محمد کی موٹر سائیکل نامعلوم چور لے اڑے۔مقامی پولیس مصروف کاروائی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں