20

سانحہ سیالکوٹ نے پوری قوم کے سر شرم سے جھکا دییے ہیں

قصور(میاں خلیل صدیق آرائیں سے )

سانحہ سیالکوٹ نے پوری قوم کے سر شرم سے جھکا دییے ہیں، بطور مسلمان ہمیں دنیا میں اسلام کے روشن پہلوؤں کو اجاگر کرتے ھوئے امن اور بھائی چارے اور برداشت کو فروغ دینے کی ضرورت ھے۔ان خیالات کا اظہار انجمن آرائیاں کے کھڈیاں خاص کے صدر حاجی اعظم اشرف نے انجمن آرائیاں کھڈیاں خاص کی ھونے والے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس انجمن آرائیاں کے عہدیداران کا اجلاس مہر ندیم اختر کے گھر منعقد ہوا ۔ اجلاس میں مہر ہارون اسماعیل ،مہر توقیر علی ،ماسٹر محمد رمضان،ندیم اختر مہرعبدالعزیز ،اصغر سلفی ،مہر تنویر،منشا کنڈل،مہرشفیق،اسلم ظفر،خالد محمود ، مہر عظیم عاشر ودیگر عہدیداران نے شرکت کی۔اجلاس میں انجمن آرائیاں کھڈیاں خاص کو مکمل طور پر فعال کرنے اور ذاتی وابستگیوں کو بالائے طاق رکھ کر ایک اتحاد کی صورت میں منظم ہونے پر زور دیا۔۔اجلاس میں مہرنصر الرحمن مرحوم کے علاقے اور برادری کے لئے خدمات کو سراہا گیا اور ان کے لئے دعائے مغفرت کی گئی۔اجلاس میں چوہدری امین ریت چھلے والے کی بیٹی مرحومہ کے لیے بھی دعائے مغفرت کی گئی جبکہ اجلاس میں سیالکوٹ واقعے پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا گیا اور غیر ملکی شہری کے ساتھ پیش آنے والے دل اسوز واقعہ کی پرزور مذمت کی گئی۔اجلاس کے اختتام میں تمام دوسری برادریوں کو ساتھ لے کر چلنے اور اپنے علاقے کے تمام سیاسی و سماجی مسائل کو مل جل کر حل کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں