20

قصور شہر اور دیگر ملحقہ علاقوں میں میں آوارہ بھاولے کتوں نے ڈھیرے جما لیئے۔

قصور(میاں خلیل صدیق آرائیں سے)

قصور شہر اور دیگر ملحقہ علاقوں میں میں آوارہ بھاولے کتوں نے ڈھیرے جما لیئے۔انتظامیہ خاموش تماشائی اہل علاقہ پریشان۔اعلٰی افسران فوری نوٹس لیں۔ قصور شہر اور دیگر ملحقہ علاقوں میں میں آوارہ بھاولے کتوں نے ڈھیرے جما لیئے بارہا اخبارات میں اس کی نشاندہی کی جاچکی ہے متعدد بچے بوڑھے بچے اور دیگر شہری ان آوارہ اور باولے کتوں کا شکار ہوچکے ہیں مگر انتظامیہ نے اس کے خلاف کوئی اقدامات نہیں کیے بستی شاہدرہ،کوٹ حلیم خاں، غلام محمد خان ،شہیداں والا چوک،کوٹ علی گڑھ اور دیگر علاقوں میں بھاولے کتوں نے ڈھیرے جمالیئے ہیں۔جگہ جگہ کتوں کا راج۔شہریوں کا کہنا ہے کہ جب تک کتوں کے کاٹنے سے کوئی ہلاک نہیں ہوجاتا یا کوئی بڑا حادثہ رونما نہیں ہو جاتا تب تک انتظامیہ کوئی ایکشن نہیں لے گی شائد انتظامیہ ایسے حادثات رونما ہونے کے انتظار میں ہے اور اب مختلف علاقوں میں میں کتوں کا راج قائم ہو چکا ہے۔بچوں کا سکول جانا باہر کھیلنا بھی محال ہے جبکہ نمازی حضرات کا کہنا ہے کہ صبح سویرے نماز فجر ادا کرنے جانے میں شیدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔کتے راستے میں پیچھے لگ جاتے ہیں اور کبھی کبھار کپڑوں کو دبھوچ لیتے ہیں جس سے کپڑے خراب ہونے کے ساتھ نجس پیدا ہوجاتی ہے۔اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ اعلٰی افسران فوری نوٹس لیں شہرقصور اور دیگر ملحقہ علاقوں سے آوارہ اور باولے کتوں کا خاتمہ جلد از جلد کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں