24

گردونواح میں ریپ کے دو مختلف واقعات میں دو خواتین کی آبروریزی ملزمان فحش ویڈیو بنا کر بلیک میل کرتے رھے

صور(میاں خلیل صدیق آرائیں سے)

گردونواح میں ریپ کے دو مختلف واقعات میں دو خواتین کی آبروریزی ملزمان فحش ویڈیو بنا کر بلیک میل کرتے رھے متاثرہ زہرہ بی بی کرن شہزادی سے ملزمان کی 4 یوم تک اجتماعی زیادتی.کھڈیاں خاص کی رھائشی زہرہ بی بی نے تھانہ کھڈیاں میں درخواست گزاری ھے کہ لاھور کے رھائشی ملزمان طارق اور عالم کام کاج کے لیئے ساتھ لے گئے رائے ونڈ لیجا کر خالی مکان میں 4 یوم تک اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور فحش ویڈیو بناتے رھے. موقع پاکر وہ بھاگ کر ملزمان کے چنگل سے آزاد ھو کر واپس گھر آگئی. ملزمان تعاقب کرتے ہوئے گھر آگئے اور ساتھ چلنے کا کہا. انکار پر فحش ویڈیو دیکھا کر بلیک میل کرتے رھے. اسی طرح ایک دوسرے واقعہ میں بھائی پھیرو پھول نگر کی رھائشی کرن شہزادی نامی خاتون کے مطابق وہ گردہ کی درد کا دم کروانے کھڈیاں آئی پرانا لاری اڈہ سے پیدل جارھی تھی کہ ملزمان بلال احمد، شوکت علی، عبدالسلام اور اعجاز وغیرہ زبردستی کار میں بیٹھا کر نامعلوم مقام پر لے گئے اور باری باری رات بھر زیادتی کرتے رھے.پولیس مصروف کاروائی ھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں