23

اسد عباس اسد سندھیلیانوالی تھانہ اروتی قومی رضا کار پانچ ماہ سے تنخواہوں سے محروم، تنخواہ ادا کرنے کا مطالبہ 

سندھیلیانوالی(اسد عباس اسد)

سندھیلیانوالی تھانہ اروتی قومی رضا کار پانچ ماہ سے تنخواہوں سے محروم، تنخواہ ادا کرنے کا مطالبہ

تفصیلات کے مطابق : سندھیلیانوالی تھانہ اروتی میں تعینات قومی رضا کاروں کو گزشتہ پانچ ماہ سے تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کی گئی ہے، جسکی وجہ سے قومی رضا کاروں کی نوبت فاقوں تک پہنچ چکی ہے، راشن اور بچوں کی سکول فیسوں کی ادائیگی میں شدید مشکلات کا شکار ہیں، تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے باوجود قومی رضا کار ڈیوٹی پر سینہ سپر ہیں،

تھانہ اروتی کیساتھ پورے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں قومی رضا کاروں کو تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کی گئی ہے، جسکی وجہ سے پریشانی کا شکار ہیں

قومی رضا کاروں نے ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ سے فوری تنخواہوں کی ادائیگی کا مطالبہ کیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں