26

قصور و گردونواح میں ڈکیتی،چوری اور راہزنی کی مختلف وارداتوں میں ڈاکوؤں نے شہریوں کو نقدی،موٹر سائیکل،موبائل فون و دیگر سامان سے محروم کردیا

قصور(میاں خلیل صدیق آرائیں سے)

قصور و گردونواح میں ڈکیتی،چوری اور راہزنی کی مختلف وارداتوں میں ڈاکوؤں نے شہریوں کو نقدی،موٹر سائیکل،موبائل فون و دیگر سامان سے محروم کردیا۔ فلک شیر نے پولیس تھانہ الہ آباد میں مقدمہ درج کروایا ہے کہ میں اپنی فیملی کے ساتھ گھر میں موجودتھا کہ نامعلوم مسلح گھر میں داخل ہوئے اور گن پوائینٹ پر گھر والوں کو یرغمال بنا کر گھر ایک لاکھ روپے نقدی و دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے ہیں۔طارق محمود گھر کو جارہا تھاکہ سٹی چونیاں کے علاقے گلاں والا کے قریب تین کس نے گن پوائینٹ تیس ہزار روپے نقدی اور موبائل وغیرہ چھین لیا۔افتخار نے پولیس تھانہ صدر قصور میں مقدمہ درج کرویا ہے کہ باغ والا کھوہ کے قریب نامعلوم مسلح میری موٹر سائیکل و دیگر سامان چھین کر فرار ہوگئے ہیں۔کوٹ رکندین خاں کے رہائشی وسیم کی موٹر سائیکل نامعلوم چور سبزی منڈی کے باہر کھڑی موٹر سائیکل چوری کرکے لے گئے ہیں۔کھڈیاں کے علاقے بیگ پور کے رہائشی کی نادرہ کے دفتر کے باہر کھڑی موٹر سائیکل نامعلوم چور چوری کرکے لے گئے ہیں۔کوٹ رکندین خاں کے رہائشی فقیر علی کی اسٹیل باغ قصور میں کھڑی موٹر سائیکل نامعلوم چور چوری کرکے لے گئے۔مقامی پولیس مصروف کاروائی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں