69

قصور و گردونواح میں ڈکیتی،چوری کی مختلف وارداتوں میں ڈاکو لاکھوں روپے نقدی،موبائل فون،موٹر،گاڈر،پنکھے

قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں )

قصور و گردونواح میں ڈکیتی،چوری کی مختلف وارداتوں میں ڈاکو لاکھوں روپے نقدی،موبائل فون،موٹر،گاڈر،پنکھے،مال مویشی و دیگر سامان چوری کرکے موقعے سے فرار ہوگئے۔وقار نے پولیس تھانہ بی ڈویژن میں اطلاع دی ہے کہ محمد دین والے والا کنڈا سلامت پور سے تقریباًدس لاکھ روپے مالیت کی چوری ہوئی ہے۔عبدالرشید نے پولیس تھانہ گنڈا سنگھ والا میں مقدمہ درج کروایا ہے کہ میں رجی والا میں شادی میں شرکت کے لیے گیا ہوا تھاکہ نامعلوم چور نے میری جیب سے ستائیس ہزار پانچ سو روپے اور ایک عدد موبائل فون چوری کرلیے ہیں۔عبدالرؤف نے پولیس تھانہ بی ڈویژن میں مقدمہ درج کروایا ہے کہ رسولپورہ میں موجود مسجد کا گلہ ملزم امین نے چوری کیا ہے۔فجر عباس نے پولیس تھانہ سٹی چونیاں میں مقدمہ درج کروایا ہے کہ ملزمان نوید اور محسن مل کے اندر داخل ہوئے اور گاڑی میں موٹر،گاڈر،پنکھے وغیرہ ڈال کر چوری کرکے لے گئے ہیں۔سعداحمد نے پولیس تھانہ کنگن پور میں مقدمہ درج کروایا ہے کہ میرا بیٹا بکریاں چرا رہا تھاکہ دو کس نامعلوم چور اس سے بکری چوری کرکے لے گئے ہیں۔لیسکو ملازم ایس ڈی او محمد شاہد نے دینا ناتھ کے قریب عید گاہ روڈ سے دو سو کے وی کاپر تار چور کرنے پولیس تھانہ صدر پھولنگر میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا۔مقامی پولیس مصروف کاروائی ہے۔
قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں 49 نیوز یوکے) قصور کے نواحی علاقے نین وال جاگیر میں شوہرکے اپنی سابقہ بیو ی کے گھر جاکر اسے تشدد اور حراساں کرنے اور زبردستی بچوں کی حوالگی کا مطالبہ کرنے پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔نین وال جاگیر کی رہائشی عابدہ شریف نے پولیس تھانہ میں مقدمہ درج کروایا ہے کہ اس کا سابقہ شوہر منیر پانچ ماہ قبل اسے طلاق دے چکا ہے اور اب میرے گھر پے آکر مجھ پر تشدد کرتا ہے اور حراساں کرتا ہے اور بچوں کی حوالگی کا مطالبہ کرتا ہے جوکہ زیادتی ہے۔پولیس تھانہ کھڈیاں نے ویمن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں