79

پیپلز پارٹی کے مرکزی راہنما و سابق ایم این اے چوہدری منظور احمد کی چئیر مین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات

قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)

پیپلز پارٹی کے مرکزی راہنما و سابق ایم این اے چوہدری منظور احمد کی چئیر مین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات،ملاقات میں لانگ مارچ کو کامیاب بنانے کے لیے دونوں راہنماؤں کے درمیان تفصیلی گفتگو ہوئی۔پیپلز پارٹی کے مرکزی راہنما و سابق ایم این اے چوہدری منظور احمد کی چئیر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات ہوئی،ملاقات میں دونوں راہنماؤں میں موجود حکومت کے خلاف ہونے والے لانگ مارچ کو کامیاب بنانے کے لیے حکمت عملی اور لائحہ عمل پر بھی غوروخوض کیا گیا۔دونوں راہنماؤں نے اپنی اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت سے مہنگائی سے ستائے عوام پریشان ہیں موجودہ حکومت نے نااہلی اورنالائقی کی تمام حدیں عبور کردی ہیں جس کی وجہ سے ہمارے لانگ مارج میں عوام جوک در جوک شامل ہونگے اس کے لیے کارکنوں اور جیالوں کومتحرک کیا جائے گا تاکہ لوگوں تک ہمارا پیغام اچھے سے پہنچ جائے لانگ مارچ کے سیاسی،تیکنیکی،اور انتظامی اور نظریاتی پہلوؤں پر بھی مشاورت کی گئی انہوں نے کہا کہ ہمارا لانگ مارچ حکومت کے لیے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں