80

یوم قائد کے اعزاز میں شاندار دنگل کا پروگرام منعقد کیا گیاڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

قصور (میاں خلیل صدیق آرائیں سے )

یوم قائد کے اعزاز میں شاندار دنگل کا پروگرام منعقد کیا گیاڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں مختلف اضلاع کے پہلوانوں نے شرکت کی پہلوانی دنگل پروگرام اسپورٹس سٹیڈیم منیر شہید کالونی میں منعقد ہوا جس میں ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر طارق خانزادہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی پروگرام میں لاہور اور قصور کے مختلف  کھلاڑیوں نے پرفارمینس دیکھائی پروگرام کو دیکھنے کیلئے شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور پہلوانوں کو خوب داد دی،جیتنے والی کھلاڑی (یار گورا) پہلوان کو ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر طارق خانزادہ نے پندرہ ہزار نقدی اور ہارنے گونگا پہلوان کو دس ہزار نقدی انعامات دیے باقی کھلاڑیوں میں بھی ہزاروں روپے کے مختلف انعامات تقسیم کیے گئے۔ شہریوں نے محکمہ سپورٹس کیطرف سے کیے گیے اقدامات کو سراہا اور شہریوں کا کہنا ہے کہ ایسے کھیل صحت مند زندگی کیلئے انتہائی مفید ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں