72

ڈی پی او قصور محمد صہیب اشرف نے کہا کہ پولیس نے کرسمس کے موقع پرسکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے ہیں۔

قصور (میاں خلیل صدیق آرائیں سے)

ڈی پی او قصور محمد صہیب اشرف نے کہا کہ پولیس نے کرسمس کے موقع پرسکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے ہیں۔ضلع بھر میں 1100سے زائد پولیس افسران و اہلکاران ڈیوٹی سرانجام دیں گے، کرسمس ڈے کے موقع پر مسیحی برادری کے180چرچز کی فول پروف سکیو رٹی کیلئے02ایس پی،08 ڈی ایس پی،20انسپکٹر،178اپرسپارڈیننٹ اور900 اہلکارسکیورٹی ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں گے،چرچ میں داخل ہونے والے ہر شخص کی بذریعہ واک تھرو گیٹ اور میٹل ڈیٹکٹر چیکنگ کی جائیگی اسی طرح گرجا گھروں پر روف ڈیوٹی بھی لگائی گئی ہے اور اے کیٹگری کے چرچز پر سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کر دئیے گئے ہیں،سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنانے کیلئے تھانہ اور ضلعی لیول پر چرچ آرگنائزر سے میٹنگ بھی ہو چکی ہیں۔انہوں نے کہا کہ تمام سرکل آفیسر زاور ایس ایچ اوز اپنے اپنے علاقوں میں مشکوک افراد کی نقل و حرکت کی کڑی نگرانی کریں گے اورموجود ہ ملکی صورتحال کے پیش نظر گرجا گھروں کے اردگرد اور مسیحی بستیوں میں بھی سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔علا وہ ازیں با زاروں، شا ہر اہو ں اورتفریحی مقاما ت پارکوں پر بھی سکیورٹی کے سخت انتظا ما ت کیے گئے ہیں۔ڈی پی اوقصور نے مزید کہا کہ سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنانے کیلئے تمام تر وسائل کو بروئے کارلایا جارہا ہے اور چرچز کے قریبی علاقوں میں سرچ آپریشن بھی کیے جارہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں