35

سند یلیا نوالی۔ گرمی سے طلباء بیمار۔ والدین کا چھٹیاں کرنے کا مطالبہ۔ 

محمد ظفر زریں سندیلیانوالی

سند یلیا نوالی۔ گرمی سے طلباء بیمار۔ والدین کا چھٹیاں کرنے کا مطالبہ۔

سند یلیا نوالی نمائندہ ایکسپریس۔ سند یلیا نوالی وگرد ونواح میں قیامت خیز گرمی۔ طلباء بیمار ہونے لگے۔ والدین کا چھٹیوں کا مطالبہ۔

سند یلیا نوالی وگرد ونواح میں قیامت خیز گرمی کا سلسلہ جاری ہے۔ درجہ حرارت 46 سینٹی گریڈ سے بڑھ گیا۔ گرمی کی شدت میں اضافہ سے بچے بھی بلبلا اٹھے۔ گرمی سے اکثر سکولز میں طلباء کی حالت غیر ہوگئی۔ گرمی کی شدت میں اضافہ پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے بچوں کے والدین نے کہا ہے کہ فی الفور گرمی کی چھٹیاں دی جائیں۔ تاکہ انہیں بڑے نقصان سے بچایا جا سکے۔ دوسری طرف سکولز میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کی کمی ہونے کے باعث بھی طلباء میں پانی کی کمی کے مسائل سامنے آرہے ہیں۔ سند یلیا نوالی شہر وگرد ونواح میں بجلی کا بریک ڈاؤن جاری ہے۔ بجلی کی بندش اور گرمی کی وجہ سے اسکولز۔ مارکیٹس اور دفاتر میں لوگ پریشانی کا شکار ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں