123

از قلم وقاص شریف امام علی علیہ السلام کی خدمت میں ایک شخص حاضر ہوکر کہنے لگا 

بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم

اسلام علیکم دوستوں

امام علی علیہ السلام کی خدمت میں ایک شخص حاضر ہوکر کہنے لگا

یاعلی ناکامی کی سب سے بڑی وجہ کیا ہے

تو امام علی علیہ السلام نے فرمایا آئے شخص یاد رکھنا

اللہ پاک نے اس زمین پر دو قسم کے لوگ پیدا کئے ہیں

ایک وہ لوگ جو اللّٰہ کی خلقت میں بھلائی تلاش کرتے ہیں

اور دوسرے وہ لوگ جو اللّٰہ کی خلقت میں برائی تلاش کرتے ہیں

یاد رکھنا

جو انسان کسی انسان کی ہزاروں نیکیوں کے بعد صرف ایک برائی کا زکر کرتا رہے

تو اللّٰہ پاک ایسے انسان کو ناکامی کے دلدل میں دھنس دیتا ہے

میں نے اللّٰہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا

کہ اگر کسی انسان میں 90 فیصد خرابیاں ہیں

لیکن اس کے بعد بھی وہ 10 فیصد اچھائی کرتا ہے

تو اس کی اچھائی کو یاد کیا کرو

کیونکہ جو انسان اللہ پاک کی خلقت میں اچھائی دیکھتا ہے

تو اللہ پاک اس انسان کے مقدر کو سنوار دیتا ہے

اور اللّٰہ پاک اپنی خلقت کو یہ حکم دیتا ہے

کہ یہ میری مخلوق کی اچھی باتوں کو یاد کرتا ہے

آج سے میری خدائی اس بندے کی خوبیاں یاد کرے گی

اور یو وہ انسان اللہ کی خلقت کے نزدیک محبوب ہوجاتا ہے

اللّٰہ ہماری تمام غلطیوں کو معاف فرمائے

اللہ پاک ہم سب کو حامی و ناصر ہو آمین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں