85

ہماری کالونی رجسٹرڈ ہے ہم کوئی غیر قانونی کام نہیں کرتے، ضلعی چیئرمین رانا سکندر حیات خاں

قصور(میاں خلیل صدیق آرائیں سے)

ہماری کالونی رجسٹرڈ ہے ہم کوئی غیر قانونی کام نہیں کرتے، ضلعی چیئرمین رانا سکندر حیات خاں نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے ہمارے ملازمین کے ساتھ غنڈا گردی کا مظاہرہ کیا، اعلی حکام فوری نوٹس لیتے ہوئے ضلعی چیئرمین رانا سکندر حیات خاں اور ان کے ساتھیوں کے خلاف کاروائی کریں، ان خیالات کا اظہار بسم اللہ ہا?سنگ سکیم کے اونر میاں اخلاق احمد نے بسم اللہ ہا?سنگ سکیم فیز ٹو میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے متعدد کالونیاں بنا کر فروخت کی ہیں آج تک ہم نے کسی کے خلاف پریس کانفرنس نہیں کی، ہم کاروباری لوگ ہیں، نہ ہی آج تک کوئی غیر قانونی اقدام کیا ہے، بسم اللہ ہا?سنگ سکیم فیز ٹو کے تمام قانونی معاملات طے کر چکے ہیں، ضلعی چیئرمین رانا سکندر حیات خاں نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے ہمیں بلیک میل کرنے کی کوشش کی ہے، جس کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے، ہم نے فیز ٹو کی منظوری فیس اور دیگر واجبات سرکاری خزانے میں رینیو بھی جمع کروا چکے ہیں، میاں اخلاق احمد نے مزید کہا کہ رانا سکندر حیات شام ساڈھے پانچ بجے ہمارے آفس آئے جب دفتری ٹائم ختم ہو چکا تھا، رانا سکندر حیات کو ہمارے ملازموں کی طرف سے چیک کروائے گئے جسے انہوں نے پھاڑ دئیے اور کہا کہ میں انہیں نہیں مانتا، اور کہا کہ میں صرف کالونی سیل کرنے آیا ہوں مجھ سے جس نے بات کرنی ہے، میرے آفس آکر کریں، ہم 110فیصد درست ہیں، ہمیں نہیں معلوم رانا سکندر حیات ہماری اس کالونی سے کیوں نالاں ہیں، آج بھی ہمارے ملازمین چار گھنٹے تک ضلعی چیئرمین کے آفس میں بیٹھے رہے ہیں لیکن وہ آفس نہیں آئے، انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے پہلے ایل ڈی اے سے منظوری لی پھر قصور ایل ڈی اے کی حدود سے نکل گیا پھر ہم نے ایل ڈی اے سے درخواست کرکے اس کی فائل میونسپل کمیٹی مصطفی آباد منگوائی، اور پھر میونسپل کمیٹی مصطفی آباد سے اس کی منظوری حاصل کی ہے، میری پنجاب حکومت ودیگر متعلقہ اداروں سے اپیل ہے کہ ان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے تاکہ آئندہ کسی انوایسٹرکے ساتھ ایسا نہ ہوں اور انویسٹر بیرونی ممالک کا رخ کرنے پر مجبور نہ ہوں،ہم پہلے زمین خریدتے ہیں پھر اس کی منظوری کرواتے ہیں اور پھر فروخت شروع کرتے ہیں، رانا سکندر حیات کا یہ اقدام غیر قانونی ہے، ہم نے تھانہ مصطفی آباد میں بھی تحریری درخواست دے دی ہے، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ندیم سیٹھی سٹیڈیم ہماری کالونی کا حصہ نہیں ہے وہ گورنمنٹ کا ہے اور رہے گا، ہم نے گورنمنٹ کی ایک انچ جگہ بھی اپنی کالونی میں شامل نہیں کی، میں ایک بزنس مین ہوں میرا سیاست سے کسی قسم کا کوئی تعلق واسطہ نہ ہے، رانا سکندر حیات خاں کا یہ عمل صرف اور صرف بلیک میلنگ ہے، اگر پولیس تھانہ مصطفی آباد نے مقدمہ درج نہ کیا تو ہم عدالت کا درخواست کھٹکھٹائیں گے جبکہ ضلع ناظم رانا سکندر حیات خاں نے الزامات کی سختی سے تردید کرتے ھوئے کہا ھے کہ میں نے تمام کاروائی قاعدے اور قانون کے مطابق کی ھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں