107

گردونواح میں ڈکیتی،چوری اور راہزنی کی مختلف وارداتوں میں ڈاکوؤں نے شہریوں کو نقدی،موبائل فون موٹر سائیکل،طلائی زیورات و دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا

قصور (میاں خلیل صدیق آرائیں سے)

گردونواح میں ڈکیتی،چوری اور راہزنی کی مختلف وارداتوں میں ڈاکوؤں نے شہریوں کو نقدی،موبائل فون موٹر سائیکل،طلائی زیورات و دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا دربار بابا علمدین کے علاقے کے رہائشی محمد شبیر نے پولیس تھانہ سٹی چونیاں میں اطلاع دی ہے کہ میں نے گھر کے اندر ہی میرا ایک کریانہ سٹور ہے جہاں پر تین کس مسلح نامعلوم گھس گئے اور اسلحہ کے زور پر یرغمال بنا کر پچاس ہزار روپے نقدی،ڈیڑھ تولہ طلائی زیورات و دیگر سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔پرانی منڈی کے رہائشی فہیم علی نے پولیس تھانہ سٹی چونیاں میں اطلاع دی ہے کہ میں چونیاں روڈ پر اپنی دکان پر موجود تھاکہ دوکس مسلح ائے اور اسلحہ کے زور پر زبردستی اسی ہزار روپے نقدی،موبائل فون و دیگر سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔الہ آباد کے رہائشی نوید نے پولیس تھانہ سٹی چونیاں میں پولیس کو اطلاع دی ہے کہ میں موٹر سائیکل پر چونیاں سے گھر کو جارہا تھاکہ میر کوٹ نہر کے قریب دوکس نامعلوم مسلح نے گن پوائینٹ پر پچاس ہزار روپے نقدی چھین لی۔ اقبال ٹاؤن کے رہائشی اسلم بھٹی نے پولیس تھانہ سٹی چونیاں میں درخواست دی ہے کہ میں اپنی فیملی کے ساتھ گھر سے باہر تھا کہ پیچھے سے نامعلوم چور میرے گھر کے تالے توڑ کر گھر سے قیمتی سامان مالیت ایک لاکھ ستتر ہزار ورپے چوری کرکے لے گئے ہیں۔فتے والی کے رہائشی جمیل نے پولیس تھانہ منڈی عثمانوالہ میں اطلاع دی ہے کہ ہم گھر میں سورہے تھے نامعلوم چور گھر کی دیوار پھلانگ کر گھر میں داخل ہوئے اور گھر سے ایک لاکھ دس ہزار روپے نقدی، آدھا تولہ طلائی زیورات و دیگر سامان چوری کرکے لے گئے ہیں۔مقامی پولیس مصروف کاروائی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں