90

گردونواح میں ڈکیتی،چوری اور راہزنی کی پانچ مختلف وارداتوں میں ڈاکوؤں نے شہریوں کو نقدی،موٹر سائیکل،موبائل فون و دیگر سامان سے محروم کردیا۔

قصور(میاں خلیل صدیق آرائیں سے)

گردونواح میں ڈکیتی،چوری اور راہزنی کی پانچ مختلف وارداتوں میں ڈاکوؤں نے شہریوں کو نقدی،موٹر سائیکل،موبائل فون و دیگر سامان سے محروم کردیا۔ الہ آباد کے رہائشی نزیر نے پولیس تھانہ سٹی چونیاں میں درخواست دی ہے کہ میں پک اپ پر آلہ آباد سے آرہا تھاکہ میرکوٹ نہر چونیاں کے قریب دوکس مسلح نے گن پوائینٹ پر زبردستی پچاس ہزار روپے نقدی و دیگر سامان چھین کر فرار ہوگئے۔ محمد سرور نے پولیس تھانہ میں درخواست دی ہے کہ میں موٹر سائیکل پر الہ آباد سے اپنے گھر کو آرہا تھاکہ کوٹ سلیم کے قریب دوکس نے گن پوائینٹ پر میری موٹر سائیکل اور نقدی پندرہ ہزار روپے چھین لیے۔ روسہ گاؤں کے رہائشی سرفراز نے پولیس تھانہ کوٹ رادھاکشن میں اطلاع دی ہے کہ روسہ اڈہ پر میں اپنی موبائل شاپ پر موجود تھاکہ دوکس نامعلو م مسلح آئے اورگن پوائینٹ پر یرغمال بنا کر سترہ ہزار روپے نقدی چھین کر موقع سے فرار ہوگئے۔کوٹ مراد خاں کے رہائشی امان اللہ نے پولیس تھانہ بی ڈویژن میں درخواست دی ہے کہ میں موٹر سائیکل پر بھسر پورہ جار ہا تھاکہ قبرستان کے قریب تین کس نے گن پوائینٹ پر نقدی اور موبا ئل فون چھین لیے۔پیر جہانیاں چونیاں کے رہائشی فاروق ن پولیس تھانہ سٹی چونیاں میں درخواست دی ہے کہ میری الیکٹرونکس کی دوکا ن کے تالے توڑ کر نامعلوم چور انیس ہزار ورپے نقدی و دیگر الیکٹرونکس کا سامان چوری کرکے لے گئے ہیں۔مقامی پولیس مصروف کاروائی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں