86

کھڈیاں خاص میں ایک ماہ قبل ڈکیتی مذاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی آڑھتی سیٹھ ساجد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں زندگی کی بازی ہار گیا

قصور ( میاں خلیل صدیق آرائیں سے )

کھڈیاں خاص میں ایک ماہ قبل ڈکیتی مذاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی آڑھتی سیٹھ ساجد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں زندگی کی بازی ہار گیا. پولیس ملزمان کا سراغ نہیں لگا سکی. واقعات کے مطابق 9 نومبر کو منڈی عثمان والا کے رہائشی حاجی محمد عنایت آڑھتی کا بیٹا سیٹھ ساجد نجی بینک سے رقم نکلوا کر موٹرسائیکل پر واپس جا رہا تھا ڈھولن روڈ گجرانوالی ڈھاری کے قریب نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے فائرنگ کر کے زخمی کردیا 3 لاکھ نقدی چھین کر فرار ہوگئے تھے. مضروب سیٹھ ساجد جنرل ہسپتال لاھور میں زیر علاج تھا کہ امروز زخموں کی تاب نہ لاتے ھوئے جاں بحق ھوگیا ستم بالا ستم یہ کہ ایک ماہ گزرجانے کے باوجود پولیس ملزمان کا سراغ لگانے میں بری طرح ناکام ھے ضلع بھر میں بڑھتی ہوئی ڈکیتی راہ زنی اور چوری کی سنگین وارداتیں معمہ بنی ہوئی ہیں. ڈی پی او قصور کو ملزمان کی گرفتاریوں کے لئے موثراقدامات کیلئے حکمت عملی اپنانا ھوگی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں