82

ڈی پی او قصور محمد صہیب اشرف کی خصوصی ہدایات پر امن وامان کے قیام کویقینی بنانے کے

 +92 321 7204280: قصور(میاں خلیل صدیق آرائیں سے)

ڈی پی او قصور محمد صہیب اشرف کی خصوصی ہدایات پر امن وامان کے قیام کویقینی بنانے کے سلسلہ میں ڈی ایس پی سٹی محمد یعقوب اعوان کی سربراہی میں شہر قصور میں پولیس کا بھاری نفری کیساتھ فلیگ مارچ،فلیگ مارچ ڈی ایس پی سٹی محمد یعقوب اعوان کی سربراہی میں کیا گیا، فلیگ مارچ میں ایس ایچ اوتھانہ اے ڈویژن مشتاق حید ر، ایس ایچ او تھانہ بی ڈویژن محمد سلمان، چوکیات، محافظ فورس اور ایلیٹ ٹیموں نے بھرپور حصہ لیا۔فلیگ مارچ کا مقصد امن وامان کے قیام کو یقینی بنانا ہے۔ فلیگ مارچ کچہری چوک سے شروع ہو کرشہر قصورسے ہوتا ہواکشمیر چوک میں اختتام پذیر ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں