81

ڈی پی اوقصورمحمد صہیب اشرف نے کہا کہ تمام ایس ایچ اوز سنگین جرائم

قصور(میاں خلیل صدیق آرائیں سے)

ڈی پی اوقصورمحمد صہیب اشرف نے کہا کہ تمام ایس ایچ اوز سنگین جرائم کی روک تھام اور شہریوں کی جان ومال کی حفاظت کو یقینی بنان کیلئے مجرمان اشتہاریوں، ڈاکوؤں اورجرائم پیشہ ملزمان کے خلاف کاروائیاں تیز کریں، جرائم اور لاقانونیت کو سختی سے کچل دیا جائے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ شب ایس ایچ اوز کیساتھ کرائم میٹنگ کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا۔ میٹنگ کے دوران ڈی پی اوقصور نے ایس ایچ اوز کو ہدایت کی کہ ہر وقوعہ پر بلاتاخیر مقدمہ درج کیا جائے، وومن حراسمنٹ اور چائلڈ ابیوز کے واقعات کی صورت میں فوری کاروائی کریں،تھانوں میں سائلین کی بات کو تحمل سے سنیں اور قانون کے مطابق عملدرآمد کریں،غیر قانونی حراست اور پولیس حراست میں تشدد کسی صورت قابل قبول نہیں،سرچ آپریشن اور ریڈز معنی خیز ہونے چاہیے اور ایس او پیز کا خاص خیال رکھا جائے،سنگین جرائم کی روک تھام کیلئے ضلع میں قابل اور پروفیشنل پولیس افسران پر مشتمل 8سپیشل ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جو صرف سنگین جرائم کی روک تھام اور سپیشل ٹاسک پر ورک کریں گی،ایس ایچ اوز اپنی کارکردگی کو بہتر بناتے ہوئے سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کو گرفتاریوں کو یقینی بنائیں، شہریوں کی جان و مال کی حفاظت ہماری اولین ڈیوٹی ہے اس لیے تمام افسران ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائیں۔میٹنگ کے دوران ڈی پی اوقصور نے تمام ایس ایچ اوز کی فرداً فرداًکارکردگی کا جائزہ لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں