104

ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب کی ہدایت پر ڈی پی او قصورصہیب اشرف اور ڈی ٹی او قصور کی نگرانی میں ٹریفک قوانین کی آگاہی کے حوالے سے مہم جاری ہے

قصور(میاں خلیل صدیق آرائیں سے )ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب کی ہدایت پر ڈی پی او قصورصہیب اشرف اور ڈی ٹی او قصور کی نگرانی میں ٹریفک قوانین کی آگاہی کے حوالے سے مہم جاری ہے جس پرایجوکیشن آفیسر محمد الیاس بس ٹرمینل،تعلیمی اداروں اور دیگر پبلک پوائنٹس پر ٹریفک قوانین کے حوالے سے آگاہی مہم جاری رکھے ہوئے ہیں جس میں ڈرائیوروں سمیت،طلبائاور لوگوں کو ٹریفک قوانین سے آگاہ کیا جا رہا ہے انہوں نے موجودہ موسمی صورتحال اور فوگ کو مد نظر رکھتے ہوئے ڈرائیوروں کو احتیاطی تدابیر اور فوگ لائٹس استعمال کرنے پر زور دیااس کے علاوہ تعلیمی اداروں میں طلبائاورموٹرسائیکل سواروں کو ہیلمٹ،سائیڈشیشوں،بیک آور فرنٹ لائیٹس کے بغیر موٹر سائیکل چلانا ممنوع قرار دیا انہوں نے مزید کہا کہ ہم ٹریفک قوانین پر عمل کر کے اپ قیمتی جانوں کی حفاظت کر سکتے ہیں حادثات میں روزبروز اضافہ ٹریفک قوانین پر عمل نہ کرنے کی وجہ ہے انہوں نے مزید کہا کہ ون ویلنگ جیسے جان لیوا کھیل کو روکنے میں آپنا کردار ادا کرے ڈرائیونگ لائسنس کو یقینی بنایا جائے اور اوور لوڈنگ کو کسی صورت بھی برداشت نہیں کیا جائے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں