111

ڈپٹی کمشنر قصور فیاض احمد موہل کے زیر صدارت کرونا سے بچاؤ کی خصوصی مہم ”ریڈ

قصور(میاں خلیل صدیق آرائیں سے)

ڈپٹی کمشنر قصور فیاض احمد موہل کے زیر صدارت کرونا سے بچاؤ کی خصوصی مہم ”ریڈ“کے دوسرے فیز کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس ڈی سی کیمپ آفس میں منعقد ہوا۔ جس میں تمام متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ محکمہ ہیلتھ کے افسران نے ضلع میں جاری خصوصی مہم ”ریڈ“ریچ ایوری ڈور“کے دوسرے فیزبارے میں ابتک کی کارکردگی بارے بریفنگ دی۔۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کی خصوصی ہدایت پر ضلع بھر میں انسداد کرونا ویکسی نیشن کی خصوصی مہم ”ریڈ“ کا دوسر ا فیز بھرپور طریقے سے جاری ہے جو 31دسمبر تک جاری رہے گا۔ شہریوں کی سہولت کیلئے محکمہ ہیلتھ کی خصوصی ٹیمیں سکولوں، کالجوں، بس اڈوں، محلے اور گاؤں کی سطح پر جا کر ویکسی نیشن کر رہی ہیں۔ معمول کی زندگی کی بحالی کیلئے ایس او پیز پر عملدرآمد کیساتھ ساتھ ویکسی نیشن انتہائی ضروری ہے۔ شہریوں سے گزارش ہے کہ محکمہ ہیلتھ کی ٹیموں کیساتھ تعاون کریں اور جلد ازجلد اپنی ویکسی نیشن کروائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں