83

ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن شیخوپورہ کے الیکشن مکمل، خرم شہزاد ورک ایڈووکیٹ کی تاریخی فتح 1056 ووٹ لیکر صدر منتخب

ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن شیخوپورہ کے الیکشن مکمل، خرم شہزاد ورک ایڈووکیٹ کی تاریخی فتح 1056 ووٹ لیکر صدر منتخب
مرزا زاہد فاروق 924 لیکر بطور نائب صدر، ذوالقرنین ڈوگر 672 ووٹ لیکر جنرل سیکرٹری، حسنین عمران اشرف 840 ووٹ لیکر فنانس سیکرٹری منتخب
جملہ حامی وکلاء کا انتہائی مشکور ہوں، انشاءاللٰہ بار اور بینچ کے وقار کے لئے بھرپور کردارادا کروں گا۔ خرم شہزاد ورک ایڈووکیٹ کی گفتگو
شیخوپورہ(شیخ محمد طیب سے)
ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن شیخوپورہ کے الیکشن مکمل ہوگئے، خرم شہزاد ورک ایڈووکیٹ کی تاریخی فتح 1056 ووٹ لیکر صدر منتخب ہوگئے- تفصیلات کے مطابق خرم شہزاد ورک ایڈووکیٹ نے تاریخی فتح حاصل کرلی اور 1056 ووٹ لیکر صدر منتخب ہوگئے جبکہ انکے حریف اظہر حسین شاہ گھگہ 544 ووٹوں کے ساتھ ہارگئے جبکہ نائب صدر کی سیٹ پر مرزا زاہد فاروق 924 لیکر بطور نائب صدر منتخب جبکہ اسی سیٹ پر امیدوار محمد شبیر گل 638 ووٹ لیکر ہارگئے- ذوالقرنین ڈوگر ایڈوکیٹ 672 ووٹ لیکر جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے جبکہ اسی سیٹ پر الیکشن لڑنے والے کلیم اللٰہ بھٹی ایڈوکیٹ 497 ووٹ، پرویز اقبال کسانہ ایڈوکیٹ 405 ووٹ اور ثاقب جاوید صرف 25 ووٹ حاصل کرسکے۔ فنانس سیکرٹری کی سیٹ پرحسین عمران ایڈوکیٹ 840 ووٹ لیکر سبقت لے گئے جبکہ فیصل حنیف ایڈوکیٹ 729 ووٹ لیکر ہارگئے۔ حتمی نتائج کا اعلان ہوتے ہی فاتح امیدوار برائے صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن شیخوپورہ خرم شہزاد ورک کو انکے حامی وکلاء نے کندھوں پر اٹھا لیا اور انکے حق میں زبردست نعرہ بازی کی، اس وقت حامی وکلاء کا جوش و خروش دیدنی تھا، حامی وکلاء نے جشن منایا، ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا گیا اور پھولوں کی پتیاں بھی نچھاور کی گئیں- شہر کی مختلف سیاسی، سماجی شخصیات و سول سوسائٹی تنظیمات کی جانب سے فاتح امیدوار برائے صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن شیخوپورہ خرم شہزاد ورک اور جملہ فاتح پینل کو مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے- اس موقع پر نومنتخب صدر ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن شیخوپورہ خرم شہزاد ورک ایڈووکیٹ نے صحافی و کالمسٹ شیخ محمد طیب، سینئر صحافی رانا افضل سلطانی، حاجی عبدالروف، محمد عمیر و دیگر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جملہ حامی وکلاء کا انتہائی مشکور ہوں جنہوں نے شب و روز انتھک محنت سے کام کرتے ہوئے اس الیکشن میں مجھے بطور صدر منتخب کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا اور انشاءاللٰہ بار اور بینچ کے وقار کے لئے بھرپور کردارادا کروں گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں