100

پی ٹی آئی کے رہنما و امیدوار قومی اسمبلی  محمد سلیم مہر  ایڈووکیٹ  نے کہا  ھے

قصور(میاں خلیل صدیق آرائیں سے )

پی ٹی آئی کے رہنما و امیدوار قومی اسمبلی  محمد سلیم مہر  ایڈووکیٹ  نے کہا  ھے کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بز دار میاں شہباز شریف کی طرح شعبدہ باز نہیں  ھے کہ عوام کو بیوقوف بنا کر  لوٹ کھسوٹ  کرے  بلکی وہ عوام  کے مسائل کے اور گڈ گورننس کے حصول پر نہ صرف خود سر گرم عمل ہیں بلکہ تمام اداروں کو بھی عوامی فلاح و بہبود اور لوگوں کے مسائل کے حل کیلئے خصوصی طور پر فوکس کیا ہوا ہے، ان خیا لات کا اظہار  انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ عوامی خدمت کچہریاں کلید ی کردار ادا کر رہی ہیں، اس امر کو یقینی بنایا جا رہا ہے کہ جہاں تک ممکن ہو سکے محکمہ ریونیو کے افسران و عملہ بھر پور انداز میں عوامی خدمت کے جذبے سے سرشارہو کر مختلف امورمنفرد انداز میں انجام دے رہے ہیں، ریونیو عوامی خدمت کچہریاں ریونیو سے جڑے مسائل کے حل کیلئے کلیدی کردار ادا کر رہی ہے، ریونیو عوامی خدمت کچانہوں نے کہا کہ ریونیو عوامی خدمت کچہریوں کا مقصد جہاں لوگوں کے محکمہ مال سے متعلق مسائل حل کرنا ہے وہیں پر سرکاری دفاتر کو جواب دہ اور ریڈ ٹیپ ازم کا خاتمہ بھی کرنا ہے،۔ریونیو عوامی خدمت کچہری میں موصول ہونے والی شکایات پر فوری کارروائی کی جائے اور ریونیو سروسز کی فراہمی میں غیر ضروری طوالت برداشت نہیں کی جائے گی اور غفلت کے مرتکب عملے کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں