83

پیرمحل ایس ایچ او شبیر خان کی ہدایت پر پیرمحل پولیس نے فوری رسپانس کرکے فرض شناسی اور عوامی مدد کی مثال قائم کردی

شکریہ پیرمحل پولیس شہری

وقاص شریف

پیرمحل ایس ایچ او شبیر خان کی ہدایت پر پیرمحل پولیس نے فوری رسپانس کرکے فرض شناسی اور عوامی مدد کی مثال قائم کردی پولیس ڈولفن فورس کے جوان شبیر احمد اور علی حسن کی مشہور ٹرانسپورٹر کاشف خان گادھی نمبردار کی مدد سے بروقت کاروائی فوری رسپانس کرتے ہوئے رجانہ سے پیرمحل بس میں سفر کے دوران گم ہونے والا شہری کا بیگ تلاش کر کے شہری کے حوالے کردیا بیگ میں ہزاروں روپے نقدی سمیت اہم کاغذات اور دیگر اہم اشیاء تھیں شہری نے باحفاظت اور مکمل رقم سمیت تمام اشیاء ملنے پر پولیس کے جوانوں اور ٹرانسپورٹر کاشف خان گادھی کا شکریہ ادا کیا شہری نے کہا کہ بیگ گم ہونے کی اطلاع 15 پردی جس کے فوری باد ایس ایچ او شبیر خان نے رابطہ کیا اور پولیس کی جانب سے ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی جس کے بعد پولیس اہکاروں نے فوری رابطہ کرکے معلومات حاصل کرتے ہوئے کچھ ہی دیر بعد بیگ ڈھونڈھ کر میرے حوالے کردیا شہری کا کہنا تھا کہ پیرمحل پولیس نے فرض شناسی سے جس طرح فوری میری مدد کی یہ قابل تعریف ہے واقع ہی پیرمحل پولیس پر ہم عوام ناز کرسکتے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں