81

پٹواری حلقہ قصور بیرون نے رنجش و پرخاش کی بناء پروکیل کے کلرک کیخلاف جھوٹا،من گھرت و فرضی مقدمہ درج کروادیا۔

+92 321 7204280: قصور(میاں خلیل صدیق آرائیں سے)

پٹواری حلقہ قصور بیرون نے رنجش و پرخاش کی بناء پروکیل کے کلرک کیخلاف جھوٹا،من گھرت و فرضی مقدمہ درج کروادیا۔واقعات کے مطابق معروف سماجی و سیاسی کارکن اور ایڈووکیٹ کے کلرک ذوالفقار علی نے ڈپٹی کمشنر قصورکو درخواست گذاری ہے کہ محمداعظم پٹواری حلقہ قصور بیرون اشتمال نے پٹوارخانہ کواپنی ذاتی جاگیر بنارکھاہے جس میں غیر قانونی طور پر اختیارات سے تجاوز کرکے آٹھ کے قریب پرائیویٹ منشی رکھے ہوئے ہیں جو کہ فردات اور دیگر تمام رپورٹس بھاری رقمیں لیکر کرتے ہیں قبل ازیں ذوالفقار علی نے اے اسی قصور کو محمداعظم کیخلاف اسی بناء پر درخواست گذاری تھی جس کی رنجش کی بناء پر افسران کی اشیرباد سے جھوٹا و فرضی مقدمہ درج کروادیا گیا ذوالفقار علی نے ڈی سی قصور،کمشنر لاہور ڈویثرن سے مطالبہ کیا ہے کہ اسکے خلاف درج شدہ مقدمہ کی انکوائری کیساتھ پٹواری مذکورہ کی لوٹ ماروکرپشن کا نوٹس لیا جائے جبکہ متعلقہ  پٹواری نے الزامات کی سختی سے تردید کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں