106

پولیس کی شاندار کارکردگی،ماہ جنوری کے دوران ڈکیتی معہ قتل سمیت120 سے زائدسنگین وارداتوں میں ملوث

قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)

پولیس کی شاندار کارکردگی،ماہ جنوری کے دوران ڈکیتی معہ قتل سمیت120 سے زائدسنگین وارداتوں میں ملوث16خطرناک ڈکیت گینگ کے50 ارکان سمیت815جرائم پیشہ ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ملزمان کے قبضہ سے 43لاکھ روپے مالیت کا مال مسروقہ،بھاری مقدار میں منشیات اور ناجائز اسلحہ برآمد کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی اوقصورمحمد صہیب اشرف کی خصوصی ہدایات پر شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے پولیس نے ہنگامی بنیادوں پراقدامات کیے، ضلع کے داخلی و خارجی راستوں سمیت اہم مقامات پر سپیشل ناکہ جات لگائے گئے،سول پارچات میں اہلکاروں نے ڈکوئے آپریشن کیے، اہلکاروں نے رکشوں اورپرائیویٹ موٹرسائیکل پر سوار ہو کر شدید سردی میں ڈیوٹی سر انجام دی، جس کا مقصد عوام کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانا اور سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کی گرفتاریوں کو یقینی بنانا تھا۔پولیس کی مسلسل محنت کے نتیجہ میں پولیس نے ماہ جنوری کے دوران بین الاضلاعی خطرناک ڈکیت گینگ سمیت16گینگز کے50ارکان کو گرفتار کیا جن کے قبضہ سے43لاکھ روپے مالیت کا مال مسروقہ اور مختلف قسم کا جدید ناجائز اسلحہ برآمد کیا گیا۔دوران تفتیش ملزمان نے ضلع قصور میں 120سے زائد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔اسی طرح ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف خصوصی مہم کے دوران 182 ملزمان کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضہ سے 03کلاشنکوف، 05رائفل،15بندوق، 158پسٹل، ایک کاربین اور 8میگزین برآمد کرکے مقدمات درج کیے، منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 129بدنام زمانہ منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضہ سے 51کلوگرام چرس، ایک کلو گرام افیون، 1541لیٹر دیسی شراب، 50لیٹر لاہن اور دو چالو بھٹیاں برآمد کرکے مقدمات درج کیے گئے، ماہ جنوری کے دوران 10قمار بازی کے اڈوں پر ریڈز کیے گئے 47ملزمان کو گرفتار کرکے داؤ پر لگی ایک لاکھ 15ہزار روپے کی رقم برآمد کرکے مقدمات درج کیے گئے،ماہ جنوری کے صرف ایک ماہ کے دوران اتنی بڑی گرفتاریوں سے سنگین جرائم میں واضح کمی ہوئی۔ ڈی پی اوقصور نے کہا قصور پولیس کا ہر ایک جوان شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کیلئے دن رات کوشاں ہے، باقی ماندہ ملزمان کی گرفتاریوں کیلئے سپیشل ٹیمیں کام کررہی ہیں جنہیں بھی جلد گرفتار کرلیا جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں