121

پولیس نے پیشہ وارانہ پولیسنگ کی مثال قائم کردی،تھانہ بی ڈویژن کے علاقہ رکن پورہ سے اغواء ہونے والا ڈیڑھ سالہ بچہ چند گھنٹوں میں بازیاب کروا لیا گیا

قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں )

پولیس نے پیشہ وارانہ پولیسنگ کی مثال قائم کردی،تھانہ بی ڈویژن کے علاقہ رکن پورہ سے اغواء ہونے والا ڈیڑھ سالہ بچہ چند گھنٹوں میں بازیاب کروا لیا گیا، اغواکار ملزمہ گرفتار، انسپکٹر جنرل آف پولیس کی قصور پولیس کو شاباش، شہریوں کا پولیس کو خراج تحسین۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ شام رکن پورہ کے رہائشی نذیر احمد نے تھانہ بی ڈویژن پولیس کو بتایا کہ اسکا ڈیڑھ سالہ بیٹا ذبیح اللہ گلی میں کھیل رہا تھا کہ نامعلوم عورت اسے اغوا کرکے لے گئی ہے جس پر فوری طور پر تھانہ بی ڈویژن میں مقدمہ درج کیا گیا۔ ڈی پی اوقصور محمد صہیب اشرف نے واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس پی انویسٹی گیشن کامران اصغر کی سربراہی میں چار سپیشل ٹیمیں تشکیل دی، پولیس ٹیموں نے علاقہ کا سرچ آپریشن کیا، شہرکے داخلی و خارجی راستوں پر سخت ناکہ بندی کی گئی، سیف سٹی کیمروں کے علاوہ دیگر مقامات کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی گئیں اور ساتھ ہی ساتھ ہیومن انفارمیشن بھی حاصل کی گئی، بالآخر پولیس کی انتھک محنت، تکنیکی اور سائنسی بنیادوں پر پیچیدہ کیس کو حل کیا، پولیس نے رائیونڈ کے علاقہ سے مغوی زبیح اللہ کو بازیا ب کروایا اور اغوا کار ملزمہ آمنہ کو بھی گرفتار کرلیا ہے جس سے مزید تفتیش جاری ہے۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب راؤ سردار علی اور آر پی او شیخوپورہ ریجن مرزا فاران بیگ نے پولیس ٹیموں کو شاباش دی،بیٹے کی باحفاظت بازیابی پر والدین خوشی سے نہال ہو گئے اور پولیس کا شکریہ ادا کیاجبکہ شہریوں نے پولیس کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں