89

پولیس تھانہ مصطفی آباد نے دو منشیات فروش گرفتار کرکے ایک کلو پچاس گرام چرس، بیس لیٹر دیسی شراب بر آمد، الگ الگ مقدمات درج

قصور(میاں خلیل صدیق آرائیں سے ) پولیس تھانہ مصطفی آباد نے دو منشیات فروش گرفتار کرکے ایک کلو پچاس گرام چرس، بیس لیٹر دیسی شراب بر آمد، الگ الگ مقدمات درج، تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد نصراللہ بھٹی نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کر مصطفی آباد للیانی نہر کنارے چرس فروخت کرنے والے بدنام زمانہ منشیات فروش حیدر علی عرف حیدری کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے ایک کلو پچاس گرام چرس بر آمد کر لی، جبکہ قبرستان بابا مولے شاہ کے قریب سے منشیات فروش محمد شہزاد کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے بیس لیٹر دیسی شراب بر آمد کر لی، امانت علی اے ایس آئی، پرویز اقبال اے ایس آئی کی مدعیت میں الگ الگ مقدمات درج، ایس ایچ او نصراللہ بھٹی نے کہا کہ ڈی پی او قصور صہیب اشرف کے خصوصی احکامات کی روشنی میں علاقہ کو منشیات فروشوں، جواریوں، چوروں ڈاکوؤں سے پاک کرکے دم لیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں