76

پولیس تھانہ صدر قصور میں ڈکیتی کے مقدمہ میں زیر حراست ملزمہ پر پولیس کی ایما پرائیوٹ خاتون کا تشدد

قصور(میاں خلیل صدیق آرائیں سے )

پولیس تھانہ صدر قصور میں ڈکیتی کے مقدمہ میں زیر حراست ملزمہ پر پولیس کی ایما پرائیوٹ خاتون کا تشدد ،ڈی پی او قصور تشدد کی وڈیو بنانے والی لیڈی کانسٹیبل اور پرائیویٹ خاتون میڈم ساجدہ کے خلاف مقدمہ درج کروایا جبکہ تفتیشی انسپکٹر حیدر کو معطل کر دیا ۔ڈی پی او قصور صہیب اشرف نے دو دن پہلے ویڈیو وائرل ہونے پر سخت نوٹس لیا۔ ساجدہ نامی خاتون نے تفتیشی کے ساتھ تعلقات کی بنا پر خاتون تک رسائی حاصل کی

تفتیشی انسپکٹر حیدر کی عدم موجودگی میں ساجدہ نامی خاتون نے ڈکیتی کی ملزمہ جمیلہ بی بی زوجہ بابر جو کہ چوبگی امر سدھو لاھور کہ رہائشی ھے پر منصوبہ بندی سے تشدد کیا۔ ساجدہ نے موقع پر موجود لیڈی کانسٹیبل کو اپنا موبائل دیکر ویڈیو بنوائی۔ڈی پی او صہیب اشرف نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ساجدہ اور لیڈی کانسٹیبل کے خلاف مقدمہ درج کیا

مقدمہ کے بعد آج صبح ساجدہ کو گرفتار کر لیا گیا۔ انسپکڑ حیدر علی و لیڈی کانسٹیبل کو معطل کر کے محکمانہ کاروائی کے ساتھ مقدمہ بھی درج کر لیا گیا۔ ڈی پی او نے موقف اختیار کیا ھے کہ تھانوں میں ایسے گھناونے اقدامات کا خاتمہ کیا جائےگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں