107

پنجاب حکومت کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ضلع بھر میں ڈیجیٹل گرداوری کے کام کو مزید تیز کر دیا گیا

قصور(میاں خلیل صدیق آرائیں سے )

پنجاب حکومت کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ضلع بھر میں ڈیجیٹل گرداوری کے کام کو مزید تیز کر دیا گیا‘اسسٹنٹ کمشنرز نے اپنی اپنی تحصیلوں میں مختلف دیہاتوں میں جا کر آن لائن گرداوری کے عمل کا جائزہ لیا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی خصوصی ہدایات اور ڈپٹی کمشنر قصور فیاض احمد موہل کے حکم پر ضلع بھر میں ڈیجیٹل گرداوری کے کام کومزیدتیز کر دیا گیا ہے اور اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر قصور اورنگزیب سدھو نے کھڈیاں کے گردونواح میں مختلف دیہاتوں کچا پکا، ڈھنگ شاہ‘نور پور‘فتح پور سمیت دیگر علاقوں میں جا کر آن لائن گرداوری کے عمل کو چیک کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر چونیاں رضوان الحق پوری نے واں کھارا اور دیگر دیہاتوں میں جا کر ڈیجیٹل گرداوری کے عمل کو چیک کیا اور متعلقہ پٹواریوں سے تمام تفصیلات چیک کیں۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنرز کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کے حکم پر عملدرآمد کرتے ہوئے آن لائن ڈیجیٹل گرداوری کے کام کو مزید تیز کر دیا گیا ہے اور مقررہ ٹائم لائن کے اندر اس کام کو مکمل کر لیا جائیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں