51

پنجاب بھر میں ڈیزل کی کمی سے کسانوں کو لاکھوں کا نقصان ہونے کا خدشہ (وقاص شریف)

پنجاب بھر میں ڈیزل کی کمی سے کسانوں کو لاکھوں کا نقصان ہونے کا خدشہ
ملک میں ڈیزل کا بحران پیدا ہونے کی وجہ سے سب سے زیادہ متاثر کسان ہوئے ہیں جن کی فصلیں تاخیر کا شکار ہورہی ہیں۔ صبح پنجاب میں خصوصی طور پر جن جنوبی پنجاب کے علاقے زیادہ متاثر ہورہے ہیں۔ جہاں کپاس اور دھان کی فصلیں تاخیر کا شکار ہورہی ہیں ۔ یہ فصلیں تاخیر سے کاشت ہونے کی وجہ سے فی ایکڑ پیداوار بری طرح متاثر ہوگی اؤر کسانوں کو لاکھوں کا نقصان ہونے کا اندیشہ ہے ۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ ادارے حرکت میں ہیں اور وہ ذخیرہ اندوزوں پر ہاتھ ڈال رہے ہیں لیکں ڈیزل مافیا اداروں سے کہیں زیادہ چالاک اور مکار ہے اور وہ کسی کے ہاتھ نہیں آرہے ۔ سابقہ حکومت 32 دن کا پٹرول اور ڈیزل چھوڑ جر گئی تھی لہٰذا پٹرولیم مصنوعات کی قلت والی بات بالکل غلط ہے ۔ یکم مئی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں ممکنہ اضافہ کے باعث ڈیزل چوری کا یہ سلسلہ جاری ہے ۔ ذرائع کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل ایجاز عبدالکریم اس سلسلے میں بہت فعال ہیں اور دن عات کی پرواہ کئے بغیر ڈیزل مافیا پر ہاتھ ڈال رہے ہیں اور انہوں نے متعدد پٹرول پمپ سیل کئے ہیں اور بہت سے پمپس کع نقد جرمانے بھی کئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں