89

پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن کا سپورٹس فیسٹول تمام بچوں کی عمدہ کارکردگی جیت کے لئے جان لڑا دی

سندھیلیانوالی(اسد عباس اسد)
سندھیلیانوالی پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن کا سپورٹس فیسٹول
تمام بچوں کی عمدہ کارکردگی جیت کے لئے جان لڑا دی
تفصیلات کے مطابق: سندھیلیانوالی پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن نے چکر پٹی گراونڈ میں سپورٹس گالا کا اہتمام کیا، جسکا آج پہلا دن تھا، ان کھیلوں کے مقابلوں میں تمام پرائیویٹ سکولوں کے بچوں نے حصہ لیا، کھیلوں کا آغاز قومی ترانے اور وطن عزیز کے پرچم کو سلامی دینے سے ہوا، کرکٹ، بیڈ منٹن، رسہ کشی، ریلے ریس، ریس اور دیگر کھیلوں کے مقابلوں میں بچوں نے اپنے جوہر دکھائے، جیت کے لئے بچوں نے سر دھڑ کی بازی لگا دی، سندھیلیانوالی پریس کلب کے جنرل سیکرٹری سرپرست اعلی اسد عباس اسد اور چیرمین ایوب مرزا نے سپورٹس گالا میں شرکت کی تمام کھیلوں کے مقابلوں کا فائنل آج کھیلا جائے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں